تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 549
549 دوم پیغام رسانی میں امتہ القیوم صاحبه ( نگران ناصرات الاحمدیہ ) دارالصدر غربی (الف) اول دار الرحمت شرقی دوم دار الصدر (ج) دوڑ میں اول دار الرحمت وسطی دوم دار الرحمت شرقی پہلا سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ لاہور ۱۹۵۵ء خاکسار کی تحریک پر ناصرات الاحمدیہ لاہور نے ۲۵ مئی کو اپنا اجتماع مسجد احمد یہ دہلی دروازہ منعقد کیا۔اس کا اعلان الفضل میں بھی کیا گیا۔چونکہ لاہور میں یہ اجتماع کا پہلا موقع تھا اس لئے دو دن قبل لاہور پہنچ کر ساری تیاری کروائی گئی۔اور پروگرام مرتب کیا گیا۔صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کارروائی جاری رہی۔اسی دوران تلاوت، نظم اور تقریری مقابلوں کے علاوہ عام دینی معلومات کا بھی امتحان لیا گیا اور اول و دوم آنے والی بچیوں کو انعامات دیئے گئے۔محترمہ زینب حسن صاحبہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ لاہور ،محترمہ شاہدہ ریاض صاحبہ اور محترمہ ممتاز فقر اللہ صاحبہ نے شوق اور محنت سے اجتماع کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا۔انڈونیشیا میں ناصرات الاحمدیہ بیرونی ممالک کی بعض لجنات میں بھی خدا کے فضل سے ناصرات الاحمدیہ کا قیام عمل میں آچکا له الفضل ۲۲٬۲۱ مئی ۱۹۵۸ء