تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 535
535 اسی طرح دوران سال یوم مسیح موعود (علیہ الصلوۃ والسلام ) منایا گیا۔اس میں بھی کافی تعداد میں بہنوں نے حصہ لیا۔رمضان میں درس قرآن کریم :۔رمضان کے مہینہ میں درس قرآن کریم کا انتظام کیا گیا جو یہاں کے ایک احمدی مشن ہاؤس میں آکر یورو با زبان میں دیتے تھے۔درس کے بعد دعائیں یاد کرائی جاتی رہیں۔خاص طور پر حضور پرنور کی صحت کے لئے اور غلبہ اسلام کے لئے دعائیں کی گئیں۔مشن کے دیگر کام :۔جلسہ سالانہ پر مہمانوں کے کھانے کا انتظام لجنہ کے سپرد ہوتا ہے جسے بڑی خوشی سے ممبرات سرانجام دیتی ہیں۔اس کے علاوہ جب بھی مشن کی طرف سے کسی دعوت یا پارٹی کا انتظام کیا گیا۔ممبرات نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا اور کھانا وغیرہ لگانے میں کافی مدد دیتی رہیں۔اسی طرح شادی یا غنی کے مواقع پر بھی بہنوں نے حصہ لیا۔سرکلر لیٹر :۔لیگوس سے باہر کی لجنات کی تربیت اور ان کی مذہبی تعلیم کے متعلق اسباق لکھے گئے اور ٹسٹ کے لئے مذہبی سوال وجواب لکھے گئے۔یہ ٹسٹ جلسہ کے ایام میں ہوا۔اور اس موقعہ پر بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعام کے طور پر کتب دی گئیں۔چندے:۔ماہوار چندہ ، چندہ مسجد ہالینڈ ، سکول فنڈ، مشنری فنڈ اور چندہ تحریک جدید جمع کئے گئے۔مشنری فنڈ سے مراد پاکستانی مبلغین کا پاکستان سے نائیجیر یا تک کا سفرخرچ ہے۔لجنہ اماءاللہ نائیجیریا کی چوتھی کا نفرنس :- ۲۵ دسمبر ۱۹۵۸ء کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماءاللہ کی چوتھی سالانہ کانفرنس منعقد