تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 483
نتیجہ حسب ذیل ہے:۔اول سوم خاص انعام 483 امتہ المتین صاحبہ تھر ڈائیر صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ فرسٹ امیر بشری سلطانہ صاحبہ فورتھ امیر صاحبزادی امتہ الحلیم صاحبہ جماعت دہم اس کے بعد تلاوت قرآن مجید کا مقابلہ ہوا۔جس کا نتیجہ حسب ذیل ہے:۔اول دوم سوم امینہ بیگم صاحبه ر بوه سیدہ امتۃ الرفیق صاحبہ بنت حضرت میر محمد اسماعیل صاحب ربوہ شاہدہ صاحبہ نشتم اس کے بعد لجنات بیرون اور لجنہ ربوہ نے اپنی اپنی سالانہ رپورٹیں پیش کیں۔بعد ازاں صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ نے انعامات تقسیم فرمائے اور لجنہ اماءاللہ کی تعلیم کے شعبہ کی طرف سے مختلف امتحانات میں کامیاب طالبات کو سندات بھی تقسیم کیں۔صدر صاحبہ لجنہ ربوہ کی طرف سے لجنہ ربوہ کے بہترین کام کرنے والے حلقہ جات کو خاص انعامات دیئے گئے اور لجنہ اماء اللہ مرکزیہ نے صنعتی سکول کی ممبرات کو اجتماع میں شامل ہونے والی ممبرات کی خدمت کے سلسلہ میں خاص انعام دیا۔آخر میں سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے درد اور محبت بھرے الفاظ میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہماری زندگیوں کا مقصد اسلام کی خدمت ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم خلافت احمدیہ پر ہمیشہ قائم رہیں۔اور اپنی نسلوں کو بھی یہی سبق دیتی رہیں۔اپنے بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ احمدیت کے جانثار ثابت ہوں تا ہم آنحضرت ﷺ کے حضور یہ عرض کر سکیں۔تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد تیری خاطر سے یہ سب بار اٹھایا ہم نے آخر میں عہد نامہ دہرایا گیا اور صدر صاحبہ نے دعا فرمائی۔مصباح نومبر ۱۹۵۷ء صفحه ۳۳ تا ۳۹