تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 481
فیصلہ:۔481 گیلری ضرور بنائی جائے اور اس کا چندہ چھ ہزار روپیہ دو مہینے میں وصول کیا جائے۔تا کہ جلسہ سالانہ کے مہمان بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔تجویز:۔موجودہ بے پردگی کے انسداد پر غور کیا جائے۔فیصلہ :۔ایسی خواتین جو پردہ نہیں کرتیں بجنات ان سے اظہار بیزاری کریں اور مرکز کو بھی ان کی اطلاع کردیں اور موقع کے مناسب ان کی اصلاح کریں نیز بے پردہ احمدی عورت کو لجنہ کا کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔آخر میں لجنہ اماءاللہ کا سالانہ بجٹ منظور ہوا جو ۲۳۷۰۸ روپے پر دعا کے بعد مجلس شوری کی کارروائی ۴ بجے ختم ہوئی۔دوسرے دن کی کارروائی:۔مشتمل تھا۔اگلے روز ۱۲ اکتو بر آٹھ بجے زیر صدارت محترمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کا روائی شروع ہوئی۔تلاوت قرآن پاک و نظم کے بعد حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے بحیثیت جنرل سکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکز یہ رپورٹ پڑھ کر سنائی۔اور سال گذشتہ کی مساعی پر تبصرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے دستکاری کے سکول کے متعلق فرمایا کہ یہ سکول خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ترقی پر ہے۔انتظام تسلی بخش ہے۔پھر آپ نے چندہ مسجد ہالینڈ کی طرف توجہ دلائی۔آپ کی تقریر کے بعد لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی تمام شعبہ جات کی سیکرٹریوں نے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کیں۔بعد ازاں مسعودہ بیگم صاحبہ نمائندہ ربوہ نے تقریر کی۔دس بجے حضرت خلیفہ اسی انانی اصلح الموعود رضی اللہ عنہ نے خطاب فرمایا۔