تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 453
453 احمدی عورتیں نماز جمعہ کے لئے مسجد میں جاتی ہیں۔اس طرح عورتوں میں دینی روح اور تنظیمی اہمیت تازہ رہتی ہے اور تربیت میں کافی مدد ملتی ہے۔اس کے علاوہ خاکساران بہنوں کے پاس جاتی رہی جو ہمارے اجلاسوں میں شامل نہیں ہوتیں۔اب ہمارے اجلاسوں کی حاضری بڑھ رہی ہے۔مشرقی افریقہ: دار السلام میں احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام لجنہ اماء اللہ نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے۔بچوں کے تربیتی اجلاس با قاعدگی سے ہوتے ہیں۔بعض بہنوں نے اپنے اپنے حلقہ کے احمدی بچوں کو د مینیات پڑھانے کا کام سرانجام دیا۔بچوں کے دینیات کے امتحان بھی ہوئے۔اول اور دوم آنے والے بچوں کو انعام دیئے گئے۔لجنہ کے اپنے پندرہ روزہ اجلاس بھی با قاعدگی سے ہوتے ہیں۔لجنہ نے اس سال سیرۃ النبی کا جلسہ کیا جو خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہا۔مسجد دار السلام کے لئے چندہ کی فراہمی کے لئے بھی لجنہ نے کوشش کی۔گذشتہ سال بہنوں نے سلائی کر کے چندہ وقار عمل ۲۷۰ شلنگ جمع کر کے مرکز میں بھجوائے۔اس سال ۲۰۵ شلنگ بھجوائے گئے۔سیلاب زدگان کے لئے نقدی اور کپڑے بھی جمع کر کے بھجوائے گئے۔سالٹ پانڈ :۔عورتیں با قاعدگی سے جمعہ کی نماز میں شامل ہوتی رہیں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد محترمہ آمنہ خاتون صاحبه بعض ضروری باتوں اور دینی امور کی طرف توجہ دلاتی رہیں۔عیسائی عورتوں کو تبلیغ کی جاتی رہی اور کئی مرتبہ ان میں ٹریکٹ تقسیم کئے گئے۔سکول کی لڑکیاں بھی پڑھنے کے لئے آتی رہیں۔انڈونیشیا:۔انڈونیشیا میں احمدی جماعتوں کی سالانہ کانفرنس کے موقعہ پر ۲۰ فروری ۱۹۵۶ء بروز سوموار لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ کے اجلاس منعقد ہوئے۔رات گیارہ بجے تک ان کا پروگرام جاری رہا۔ے مصباح جولائی ۱۹۵۶ء صفحہ ۴۵ ۲ الفضل ۴۔جولائی ۱۹۵۶ء صفحه ۵ ۳ الفضل ۶ مئی ۱۹۵۶ء صفحه ۳