تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 444
444 اس دن صبح ساڑھے دس بجے زیر صدارت محترمہ بیگم صاحبہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب جلسہ کی کارروائی شروع ہوئی۔اس دن محترم ابوالعطاء صاحب فاضل نے مستورات سے خطاب فرمایا۔دوسرا اجلاس بعد نماز ظہر وعصر پونے تین بجے زیر صدارت محترمہ بشری بیگم صاحبہ بنت حضرت میر محمد الحق صاحب ضمنعقد ہوا۔اس میں محترمہ زبیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت حکیم خلیل احمد صاحب مونگھیر وی نے مسلمان عورتوں کے کارنامے“ کے موضوع پر تقریر کی۔اس میں ضمناً حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا کی سوانح پر روشنی ڈالی۔دعا کے بعد پانچ بجے جلسہ ختم ہوا۔بہت سی غیر مسلم خواتین بھی جلسہ میں شامل ہوئیں۔ان کو ہندی و گورمکھی میں لٹریچر دیا گیا۔اے استقبالیہ اور الوداعی تقریب :۔۱۴-۱ فروری کو اہلیہ صاحبہ چوہدری محمد شریف صاحب مبلغ فلسطین کے تشریف لانے پر اور زکیہ بیگم صاحبہ اہلیہ ملک مبارک احمد صاحب کے متوقع سفرنا میجر یا پرٹی پارٹی دی گئی۔سکرٹری تبلیغ محترمہ امۃ الرشید شوکت صاحبہ نے عربی اور اردو میں ایڈریس پیش کئے۔اہلیہ صاحبہ مولوی محمد شریف صاحب نے عربی میں اور اہلیہ ملک مبارک احمد صاحب نے اردو میں جوابات دیئے۔۵۰ ممبرات نے شرکت کی سے ۲ ۲۲ فروری کو اہلیہ صاحبہ مولوی روشن دین صاحب کی روانگی مسقط کے موقعہ پر چند کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں اور تنگ وقت پر اطلاع ملنے کی وجہ سے پارٹی نہ کر سکنے پر اظہار معذرت کیا گیا۔لجنہ مرکزیہ کی دونمائندوں نے سٹیشن پر جا کر انہیں الوداع کہا۔۲ اگست کو امتۃ الرفیق بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی غلام حسین صاحب ایاز مبلغ انڈونیشیا کی خدمت میں عاجزہ امتہ اللطیف نے ایڈریس پیش کیا۔دیباچہ قرآن کریم بطور تحفہ دیا گیا۔لجنہ کے قواعد کی کا پیاں بھی دونوں کو دی گئیں تا کہ اپنے اپنے ہاں جا کر لجنات قائم کر سکیں ہے مصباح دسمبر ۱۹۵۶ء صفحه ۳۱-۳۲ آپ نائیجیریا تشریف نہ لے جاسکیں تھیں ۳ مصباح مارچ ۱۹۵۶ء صفحه ۳۷ مصباح جنوری ۱۹۵۷ء صفحه ۴۱