تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 442 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 442

442 ایک بلاک میں کئی کئی ہزار بیٹھا ہے۔اُس وقت آپ کی زندگی کا آخری سال تھا اور کل سات سو آدمی جلسہ پر آیا اور انتظام اتنا خراب ہوا کہ رات کے تین بجے تک کھانا نہ مل سکا اور آپ کو الہام ہوا کہ یا ایها النبي اطعمو الجائع وَالْمُعْتَر اے نبی ! بھوکے اور پر یشان حال کو کھانا کھلاؤ چنانچہ صبح معلوم ہوا کہ مہمان تین بجے رات تک لنگر خانے کے سامنے کھڑے رہے اور ان کو کھانا نہیں ملا۔پھر آپ نے نئے سرے سے فرمایا کہ دیکیں چڑھاؤ اور ان کوکھانا کھلاؤ۔تو دیکھوسات سو آدمیوں کی یہ حالت ہوئی مگر ان سات سو آدمیوں کا یہ حال تھا کہ جب آپ سیر کے لئے نکلے تو سات سو آدمی ساتھ تھا۔" ! حضور نے ۲۷ دسمبر کو پھر مردانہ جلسہ گاہ سے مسجد ہالینڈ کی تفصیل بیان فرمائی جو مسجد ہالینڈ کے ذکر میں درج ہو چکی ہے۔کارکنات جلسہ سالانہ کا اجلاس۔مورخه ۲۶ / جنوری ۱۹۵۷ء کو لجنہ اماءاللہ کے ہال میں جلسہ سالانہ پر کام کرنے والی کارکنات کا اجلاس زیر صدارت حضرت سیدہ مریم صدیقہ مدظلہ العالی منعقد ہوا تا اچھا کام کرنے والیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اور اس سال انتظامات جلسہ سالانہ میں جو نقائص رہ گئے ان کو دور کرنے کاحل سوچا جائے۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کی تقریر کے بعد جس میں آپ نے اس اجلاس کے انعقاد کی وضاحت کی۔سیدہ بشری بیگم صاحبہ بنت حضرت سید میر محمد اسحق صاحب نے کام کی مجموعی رپورٹ سنائی۔جن کا رکنات نے اچھا کام کیا ان کے نام سنائے اور جنہوں نے پہلے اپنے آپ کو کام کے لئے پیش کیا مگر پھر بغیر اطلاع کے غیر حاضر رہیں ، ان کے نام بھی پڑھ کر سنائے۔آخر میں محترمہ صدر صاحبہ نے کارکنات کو نصائح فرمائیں۔(رجسٹر کارروائی لجنہ مرکزیہ ) اسماء عہدیداران مرکزی شعبہ جات برائے قیام گاہ مستورات ۱۹۵۶ء جلسہ سالانہ ۱۹۵۶ء کے موقعہ پر مندرجہ ذیل نے جلسہ سالانہ خواتین کے شعبہ مہمان نوازی میں حصہ لا الفضل ۱۷ مارچ ۱۹۵۷ء صفحه ۳ ۴ و الازهار حصہ دوم صفحه ۱۸۳ - ۱۸۴