تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 437
437 اب دیکھ لو۔یہ ان کی بیوی کی ہمت کا ہی نتیجہ تھا کہ وہ ایک لمبے عرصہ تک تبلیغ کا کام کرتے رہے۔اگر وہ انہیں اپنی درد بھری کہانیاں لکھتی رہتی تو وہ یا تو خود بھاگ آتے یا سلسلہ کو مجبور کرتے کہ انہیں بلالیا جائے۔“ حضرت مصلح موعودؓ نے عورتوں کو اپنی طاقتوں کو صحیح رنگ میں استعمال کرنے کی ہدایت کی اور فرمایا:۔غرض اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو ہر قسم کی قربانی کی توفیق دی ہوئی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ تم اپنی طاقتوں کو سمجھو اور انہیں استعمال کرو۔اگر تم اپنی طاقتوں کو سمجھو اور انہیں استعمال کرنا سیکھ لو تو تمہارے مقابلہ پر بڑی سے بڑی طاقت بھی نہیں ٹھہر سکتی بلکہ مرد بھی تم سے طاقت حاصل کریں گے۔تو یا تمہاری مثال دیا سلائی کی سی ہوگی۔اور مرد کی مثال تیل کے پیسے کی سی۔جب تم دیا سلائی سے آگ لگاؤ گی تو وہی مرد جو بزدلی کی وجہ سے کو نہ میں کھڑا ہوگا جوش میں آجائے گا اور جس طرح آگ کی وجہ سے تیل بھڑک اٹھتا ہے تمہارے غیرت دلانے سے وہ بھی بھڑک اٹھے گا اور پھر کسی روک اور مصیبت کی پروا نہیں کرے گا اور قربانی کرتا چلا جائے گا۔حضور کی تقریر کے بعد بقیہ رپورٹیں لجنات نے سنائیں۔چونکہ حضور نے بہت عرصہ کے بعد احمدی عورتوں سے خطاب فرمایا تھا اس لئے شکرانہ کے طور پر جلسہ کے بعد لجنہ اماءاللہ ربوہ نے شیرینی تقسیم کی۔دوسرا اجلاس۔دو بجے بعد دو پہر اجلاس شروع ہوا۔جس کی کارروائی زیر صدارت حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکز یہ شروع ہوئی۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد تاریخ سلسلہ اور معلومات عامہ کا مقابلہ ہوا۔جس میں اول دوم صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ بنت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب محترمہ امتہ الحمید صاحبہ بنت عبدالرحیم صاحب درویش رہیں ل الازهار صفحه ۱۵۸ تا ۱۸۰، مصباح ماه جنوری ۱۹۵۷ء