تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 431 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 431

فیصلہ:۔431 تمام لجنات اس کی خریداری اپنے اوپر فرض کر لیں یکم از کم ایک پر چہ اپنی لجنہ کے فنڈ سے خریدیں اور عہد کر لیں کہ اس کی اشاعت میں پوری پوری کوشش کریں گی اور ماہانہ رپورٹ میں مصباح کی اشاعت کے لئے جد و جہد کرنا ضروری قرار دیا جائے۔اس موقع پر لجنات نے زیادہ سے زیادہ خریدار مہیا کرنے کا وعدہ کیا۔تجویز شعبہ تربیت:۔فیصلہ:۔لجنہ اماءاللہ کی تربیتی کلاس صرف ایک دفعہ ۱۹۵۲ء میں پندرہ روزہ منعقد ہوئی تھی۔اس بارہ میں فیصلہ کرنا ہے کہ دوران سال میں کس مہینہ میں لگائی جائے تا کہ عورتیں اس پندرہ روزہ تربیتی کلاس میں شامل ہو سکیں۔“ متفقہ فیصلہ ہوا کہ لجنہ اماءاللہ کی یہ پندرہ روزہ تربیتی کلاس جولائی یا اگست میں کھولنے کا انتظام کرنا چاہیئے۔انشاء اللہ تعالیٰ ماہ جولائی میں یہ پندرہ روزہ کلاس کھلے گی۔لجنات ابھی سے اس میں نمائندہ بھجوانے کے لئے تیار رکھیں۔تجویز شعبه دستکاری:۔فیصلہ:۔انڈسٹریل سکول کے لئے مشینوں کی امداد کی اپیل“ بیرونی لجنات اس میں حصہ لیں۔لجنات نے وعدہ جات پیش کئے اور بہت جلد سکول کے لئے مشین یا نقدی کی صورت میں اپنے وعدے پورے کر دیئے۔ان کی تفصیل نصرت انڈسٹریل سکول کے ضمن میں آچکی ہے۔