تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 430
430 ا۔گوجرانوالہ ۲۔لائل پور - ملتان چھاؤنی ۴۔کراچی ۵۔ملتان شہر ۶۔مونگ ضلع گجرات سرگودھا - احمد نگر ۹- چک منگلا ضلع سرگودھا ۱۰۔لا ہورا۔گولیکی ضلع گجرات ۱۲۔گھسیٹ پورہ ضلع لائل پور ۱۳- چک نمبر ۸۸ ضلع لائل پور ۱۴ محمد آباد سٹیٹ ۱۵۔سیالکوٹ ۱۶۔چک نمبر ۸۲ ضلع لائل پور تلاوت قرآن کریم نظم کے بعد حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ مرکزیہ نے نمائندگان کو ضروری نصائح فرمائیں۔آپ کی تقریر کے بعد ایجنڈا کے مطابق تمام تجاویز پر جو فیصلہ جات ہوئے وہ درج ذیل ہیں۔تجویز شعبہ مال:۔فیصلہ : مسجد ہالینڈ کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لئے اب تک کی جمع شدہ رقم بہت تھوڑی ثابت ہوئی ہے۔مزید ننانوے ہزار روپے کی رقم اور در کار ہے۔اس کے متعلق کیا فیصلہ کیا جائے کہ رقم جلد از جلد ادا ہو سکے۔“ یہ رقم حصہ رسدی تمام لجنات پر ڈال دی جائے۔آئندہ تمام احمدی مستورات کو یہ تحریک کی جائے کہ جو بہنیں اپنا نام مسجد میں کنندہ کروانا چاہتی ہیں وہ کم از کم ڈیڑھ صد کی رقم ادا کریں۔ہر بہن اپنی خوشی کے موقعہ پر حسب حیثیت کچھ رقم چندہ مسجد ہالینڈ میں ادا کرے۔جب تک چندہ مسجد ہالینڈ کی کل رقم ادا نہ ہو جائے اس وقت تک یہ چندہ لازمی چندوں کی طرح ہر ماہ ہر ممبر سے وصول کیا جائے۔تجویز شعبہ اشاعت:۔مصباح کے اخراجات بہت مشکل سے پورے ہوتے ہیں۔اس وقت کل ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہو رہا ہے۔اس کی مجموعی ذمہ داری لجنہ اماءاللہ پر ہے اس لئے یہ معاملہ شوریٰ میں پیش کیا جاتا ہے۔“