تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 405 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 405

405 پانچواں باب ۱۹۵۶ء سے ۱۹۵۸ء تک لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا پہلا سالانہ اجتماع نصرت انڈسٹریل سکول کا قیام فتنہ منافقین کے متعلق قراردادیں ۱۹۵۶ء اب لجنہ اماءاللہ کا کاروان اپنی عمر کے چونتیسویں سال میں داخل ہوتا ہے۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سرگرمیوں اور دینی خدمات میں وسعت اور گہرائی پیدا ہوتی چلی گئی۔امسال بھی اسے متعدد مالی تنظیمی کام کرنے کی توفیق ملی۔جماعتی نقطہ نگاہ سے اس سال کا اہم ترین واقعہ فتنہ منافقین ہے جو اس سال ظاہر ہوا۔اور جس کا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی رہنمائی میں جماعت نے کامیابی کے ساتھ قلع قمع کیا۔اور اس طرح دنیا پر پھر یہ ظاہر کر دیا کہ جماعت میں کوئی ایسا فتنہ ہرگز پنپ نہیں سکتا جو اسے خلافت سے برگشتہ کرنے کے لئے برپا کیا جائے۔سال رواں کی سرگرمیوں میں سے ایک اہم کام لجنہ اماءاللہ کے زیرانتظام ایک زنانہ دستکاری سکول کا اجراء ہے تا ضرورت مند خواتین کے لئے معاشی سہولتیں میسر آئیں اور وہ کوئی ہنر سیکھ کر اپنی روزی کما سکیں۔اس سال کا ایک اور اہم واقعہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا پہلا سالانہ اجتماع ہے جو ماہ اکتوبر میں منعقد ہوا۔