تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 398
398 جلسه سالانه ۱۹۵۵ء:- حسب معمول جلسه سالا نہ خواتین ۲۶ - ۲۷ - ۲۸ دسمبر کور بوہ میں منعقد ہوا۔پہلے اجلاس کی تمام کارروائی مردانہ جلسہ گاہ سے سنی گئی۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پہلے ، دوسرے اور تیسرے دن کی تقاریر مردانہ جلسہ گاہ سے سنی گئیں۔حضور کی تقاریر کے علاوہ حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی تقریر ذکر حبیب ، حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی تقریر اسلام اور کمیونزم ، صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی تحریک جدید کے بیرونی مشنوں کے حالات ، مکرم مولانا ابوالعطاء صاحب کی ” مسلمانوں کے لئے احمدیت کی ضرورت“ اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی ” مغرب اور اسلام“ کے موضوعات پر تقاریر سنی گئیں۔زنانہ جلسہ گاہ میں جو اجلاس منعقد ہوئے ان کی صدارت کے فرائض بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز ) اور محترمہ بیگم صاحبہ چوہدری بشیر احمد صاحب آف کراچی نے سرانجام دیئے۔مندرجہ ذیل تقریریں ہوئیں:۔حضرت رسول کریم ﷺ نے تبلیغ اسلام کے لئے کون کونسے محترمہ نصیرہ نزہت صاحبہ ذرائع اختیار کئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم اور ہماری ذمہ داریاں صاحبزادی امتہ الرشید صاحبہ محتر مدامة المجید صاحبہ ایم۔اے اخلاق فاضلہ کی حقیقت لقد كان لكم في رسول الله اسوة حسنة محتر مدامۃ الرحمن صاحبہ عمرایم۔اے احمدی مستورات کی ذمہ داریاں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی مساعی محتر مداستانی میمونه صوفیه صاحبه محتر مہ امۃ اللہ خورشید صاحبہ کے چونکہ اس دفعہ حضور نے زنانہ جلسہ گاہ میں الگ تقریر نہیں فرمائی تھی اس لئے مردوں ہی میں تقریر کرتے ہوئے حضور نے احمدی مستورات سے بھی مختصر خطاب فرمایا اور انہیں توجہ دلائی کہ ہالینڈ میں ہماری جماعت کی مستورات کی ہمت سے مسجد بن گئی ہے۔لیکن ابھی اس کا کچھ حصہ باقی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال رہے اور ہماری عورتیں