تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 396
396 چندہ مسجد ہالینڈ کے وعدے لئے اور وصولی کی۔لیگوس کی لجنہ کے ذمہ تمام مردوں اور عورتوں کے کھانے کا انتظام تھا۔لجنہ اماءاللہ کماسی (غانا) مغربی افریقہ:۔جنوری ۱۹۵۴ء میں ایک مخلص احمدی اپنی منگیتر کو جو کہ مشرکہ تھی اور بچپن سے اس کی منگنی اس سے ہو چکی تھی بغرض دینی تعلیم نماز، قرآن مجید و غیر ہ سکھانے کے لئے محترمہ شمسہ سفیر صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ کماسی کے پاس لایا۔اس کو بڑی محنت اور محبت سے مذکورہ تعلیم سکھائی۔اس کو یسر نا القرآن ختم کروایا۔قرآن مجید کی تلاوت اور چند ایک خاص رکوعات کا ترجمہ سکھایا۔نماز کے آداب، نماز باترجمہ، فقہ ،سلسلہ کے لٹریچر کا مطالعہ، عربی لکھنا، لائف آف محمد اور مختلف انبیاء کی لائف ہسٹری ،سلسلہ احمدیہ کی بنیاد اور اس کا مقصد، بانی سلسلہ احمدیہ کی سیرت ، خانہ داری کے متعلق ، بچوں کی پرورش کے متعلق، فرسٹ ایڈ مشین کی سلائی ، کشیدہ کاری وغیرہ سکھائے۔اے یورپ میں ایک نیا مشن اور عورتوں کا حصہ :۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مورخہ ۲۱ / اکتوبر ۱۹۵۵ء کو یورپ میں ایک نیا مشن کھولنے کا فیصلہ فرمایا اور عورتوں کو ایک بار پھر اپنے امام کی آواز پر لبیک کہنے اور اپنا مال راہ خدا میں قربان کرنے کا موقع عطا فر مایا۔یہ مشن سکنڈے نیویا میں کھولا گیا اور حضرت مصلح موعودؓ نے تین ہزار کی رقم لجنہ اماءاللہ کے ذمہ لگائی جو بہت جلد مستورات نے پوری کر دی۔حضور نے اس مشن کا خطبہ جمعہ میں اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک بات میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم یورپ میں ایک نیا مشن کھولنا چاہتے ہیں ہمیں ایک نئے علاقہ کا پتہ لگا ہے جس کی وجہ سے تین چار اور ملکوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے اور وہ ناروے، سویڈن اور فن لینڈ ہیں۔آگے ان کا اثر ڈنمارک اور جرمنی پر پڑتا ہے اور پھر آگے ہالینڈ پر اثر پڑتا ہے۔ہمارا ارادہ ہے کہ وہاں مشن کھولا جائے۔اس دفعہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ مشن ان جماعتوں کے نام مصباح دسمبر ۱۹۵۵ء صفحه ۳۷