تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 387 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 387

387 کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کراچی، ملتان، شیخ پور ضلع گجرات ، شاہ گردیز ملتان، ڈگری، چک نمبر ۸۸ ضلع لائل پور کے جلسوں کی رپورٹیں ماہ مارچ کے مصباح میں شائع ہوئیں۔مجلس مشاورت :۔اس دفعہ بھی جماعت احمدیہ کی مجلس مشاورت لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کے ہال میں منعقد ہوئی۔مستورات کے لئے پردے کا انتظام تھا۔امسال شوری میں لجنات کی نمائندگی مکرم مولوی محمد احمد صاحب جلیل نے کی۔وہ حسب موقعہ مختلف تجاویز کے متعلق لجنہ کی آراء پیش کرتے رہے۔لجنات کو انعامات دینے کے متعلق قوانین :۔امسال لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے یہ فیصلہ کیا کہ سال بھر کی کارگذاری کے لحاظ سے اول اور دوم آنے والی لجنات کا فیصلہ کرنے کے لئے قوانین مرتب کئے جائیں تا کہ ان کے مطابق جائزہ لے کر انعامات دیئے جایا کریں۔چنانچہ اس سلسلے میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل قوانین منظور کئے گئے :۔ا۔لجنہ اماءاللہ کی طرف سے ماہانہ رپورٹ دفتر مرکزیہ میں با قاعدہ ہر اگلے ماہ کی دس تاریخ سے پہلے موصول ہوئی ہو۔۲۔تمام ممبرات نے تحریک جدید کی مالی امداد میں حصہ لیا ہو۔۔لجنہ اماءاللہ کے کسی چندہ کا بقایا نہ ہو۔یہ حساب یکم نومبر سے ۳۱ / اکتوبر تک شمار کیا جائے گا۔مسجد ہالینڈ کے لئے کیا ہوا وعدہ پورا کیا ہو۔ہاتھ سے زائد آمدنی پیدا کر کے اشاعت اسلام کے لئے دی ہو ) ۴۔لجنہ اماءاللہ میں مستورات کی تعلیم کا انتظام ہو۔تعلیم سے مراد نا خواندہ کو اردو لکھنا پڑھنا سکھانا۔سادہ قرآن مجید اور باترجمہ قرآن مجید سکھانا۔نیز لجنہ اماءاللہ کے مقرر کردہ امتحانات میں ممبرات شامل ہوئی ہوں۔تبلیغ کا کام شعبہ تبلیغ مرکزیہ کے پروگرام کے مطابق کیا ہو۔