تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 377 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 377

377 حضور کی بیماری کے پیش نظر پہلے لاہور میں علاج کروایا گیا اور پھر ڈاکٹروں کے اور جماعت کے مشورے سے یہ طے پایا کہ حضور یورپ تشریف لے جا کر وہاں کے ڈاکٹروں کو دکھائیں اور وہاں رہ کر علاج کروائیں۔حضور نے یورپ جانے کے ارادہ کا اعلان ۳/ مارچ ۱۹۵۵ء کو الفضل میں فرمایا۔۲۳ مارچ کو ربوہ سے مع اہل وعیال وضروری عملہ سفر یورپ کے لئے روانہ ہوئے۔۲۶/ مارچ کولا ہور سے کراچی بذریعہ ٹرین تشریف لے گئے اور وہاں سے ۱۲۹ در ۳۰ را پریل کی درمیانی شب کو بذریعہ ہوائی جہاز تشریف لے گئے۔حضور اس سفر سے ۲۵ ستمبر کو بخیریت ربوہ واپس تشریف لائے سے چندہ سفر یورپ :۔گذشتہ سال کی رپورٹ میں یہ ذکر آچکا ہے کہ مجلس مشاورت کے فیصلے کے مطابق حضور کے سفر یورپ کے لئے چندہ فراہم کرنے کی تحریک کی گئی تھی۔اس میں لجنہ نے بھی سرگرمی سے حصہ لیا۔چنانچہ ۱۹۵۵ء میں بھی بجنات یہ چندہ اکٹھا کرتی رہیں۔قائمقام جنرل سکرٹری:۔چونکہ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ بھی اس اہم سفر میں حضور اقدس کے ہمراہ تشریف لے جا رہی تھیں اس لئے سفر پر روانگی سے پہلے آپ نے مندرجہ ذیل اعلان فرمایا:۔حضرت اقدس ڈاکٹری ہدایات کے مطابق علاج کے لئے یورپ تشریف لے جا رہے ہیں۔میں بھی انشاء اللہ آپ کے ہمراہ جاؤں گی۔میری غیر حاضری میں محترمہ سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ ( بیگم صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب) جنرل سکرٹری لجنہ اماء اللہ ہوں گی۔میں امید کرتی ہوں کہ تمام لجنات ان کے ساتھ تعاون فرمائیں گی اور اپنے کام کی تمام رپورٹیں ان کو با قاعدہ بھجواتی رہیں گی۔تمام بہنیں دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ حضور کا یہ سفر بے حد مبارک کرے اور حضور مکمل صحت کے ساتھ کامیاب و کامران واپس آئیں۔چنانچہ محترمہ سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ نے جنرل سکرٹری کے عہدہ کا چارج لیا اور اس عرصہ میں بڑی عمدگی کے ساتھ اپنے فرائض کو ادا فر مایا۔ا الفضل ۲۶ ستمبر خیر مقدم نمبر ۱۹۵۵ء صفحه ۸ الفضل یکم اپریل ۱۹۵۵ء صفحه ۶