تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 349 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 349

349 علاوہ مقامی مسلم گرلز سکول کی پرنسپل صاحبہ اور دیگر استانیاں بھی شامل ہوئیں اور انہوں نے بڑی خوشی اور تعجب کا اظہار کیا کہ کس طرح احمدی مستورات کی تنظیم، اتحاد و محبت کے ساتھ مفید کام کر رہی ہے۔لا یوم مصلح موعود :۔حسب معمول اس سال بھی ۲۰ فروری کو اہتمام کے ساتھ لجنات نے یوم مصلح موعود منایا۔مختلف مقامات پر جلسے منعقد ہوئے جن میں پیشگوئی مصلح موعود کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر ہوئیں اور حضرت مصلح موعودؓ کے وجود باجود میں اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کی گئی۔ربوہ میں جلسہ مصلح موعود حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔جلسہ کے بعد کھیل بھی ہوئے جن میں مستورات نے حصہ لیا ہے جلسہ سیرت النبی:۔۳۰/ جون کو لجنہ مرکزیہ کے زیر اہتمام زیر صدارت حضرت بڑی بیگم صاحبہ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب جلسہ سیرت النبی منعقد ہوا۔اس میں محترمہ امتہ اللہ خورشید صاحبہ،صاحبزادی امتہ الرشید بیگم صاحبہ محترمہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب، محترمہ سعیدہ صاحبہ بنت قاضی محمد نذیر صاحب اور محترمہ سعیدہ احسن صاحبہ نے تقاریر کیں۔۳ جلسہ سیرت النبی کراچی۔۲۹ نومبر کو لجنہ اماء اللہ کراچی کے زیر اہتمام احمد یہ ہال میں جلسہ سیرت النھی منعقد ہوا۔صدارت کے فرائض محترمہ بیگم صاحبہ خاں عبد القیوم خاں صاحب سابق وزیر اعلیٰ سرحد نے سرانجام دیئے۔جلسہ میں بہت سی غیر احمدی خواتین بھی شامل ہوئیں ہے۔ا مصباح جولائی ۱۹۵۴ صفحه ۲۹ ۲ الفضل ۲۶ فروری ۱۹۵۳ صفحه ۶ کالم۴ المصيل روزنامه ا صلح کراچی ۲۹ نومبر ۱۹۵۳ء روزنامه ا سح کراچی ۲۹ نومبر ۱۹۵۲ء