تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 327
327 جنرل صدر :۔نائب صدر :۔جنرل سیکرٹری:۔حضرت بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ( ایدہ اللہ تعالیٰ) محتر مہ امتہ اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹرمحمد منیر صاحب محترمه زینب حسن صاحبه نائب سیکرٹری:۔عاجزه امۃ اللطیف 1 خدمت خلق :۔لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے شعبہ خدمت خلق کی سیکرٹری محترمہ آمنہ طیبہ صاحبہ بیگم محترم صاحبزاده مرز ا مبارک احمد صاحب نے یہ اعلان کیا کہ لجنہ خدمت خلق کے ان کاموں کی رپورٹ بھجوایا کریں جو اجتماعی رنگ رکھتے ہوں انفرادی کاموں کی تفصیل نہ دی جایا کرے۔نیز انہوں نے یہ تحریک بھی کی کہ غریب طالبات کے لئے نصابی کتب اور موسم سرما میں ان کو کپڑے دے کر ان کی مدد کی جائے۔نیز لجنات اپنے ہاں کسی احمدی ڈاکٹر یا لیڈی ڈاکٹر کی مدد سے ممبرات کو فرسٹ ایڈ سکھانے کا بھی انتظام کریں۔چنانچہ اس تحریک پر بجنات نے نصابی کتب اور کپڑوں کی تقسیم کا انتظام کیا۔غرباء کی مدد کے ضمن میں کبھی نبجنات نے احمدی اور غیر احمدی میں کوئی امتیاز نہیں برتا بلکہ ہر مذہب وملت کے غریب طلباء کی حتی المقدور مددکرنے کی کوشش کی ہے۔۲ مبلغ انڈونیشیا کی اہلیہ کے اعزاز میں تقریب :۔مورخہ ۴ / مارچ کو محترم حافظ قدرت اللہ صاحب مبلغ انڈونیشیا کی اہلیہ محترمہ مبارکہ شوکت صاحبہ کے اعزاز میں لجنہ مرکز یہ اور نصرت گرلز ہائی سکول کے سٹاف کی طرف سے الوداعی پارٹی دی گئی جس میں ایڈریس پیش کرنے کے علاوہ تحفہ کے طور پر تفسیر کبیر کی ایک جلد بھی پیش کی گئی۔مبلغین کے لئے تحفہ:۔چار مبلغین جو بیرون ممالک جارہے تھے حلقہ جات لجنہ اماءاللہ ربوہ نے بطور تحفہ ان کو چار سویٹر بن کر دیئے۔۳ ے رجسٹر کارروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ۲ مصباح مارچ ۱۹۱۵۲ء ص ۱۵ والفضل ۱۷ جولائی ۱۹۵۲ء ص ۲ کالم ۲ سے رجسٹر کارروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ