تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 323
323 چیزیں مثلاً بچوں کے لئے مٹھائیاں وغیرہ بغرض فروخت رکھتی ہیں۔کبھی دور دیہات میں جا کر بکر اخرید لاتی ہیں اور اس کا گوشت فروخت کر دیتی ہیں یا مرغیاں اور انڈے وغیرہ بیچ لیتی ہیں مگر اس طرح محنت کر کے جو کچھ کماتی ہیں اس کی قریباً تمام آمدنی مشن کی مدد کے لئے دے دیتی ہیں۔ڈیٹن کی ایک بہن لطیفہ کریم صاحبہ نے اپنی تمام جائیداد مع مکان اور زمین سلسلہ کے لئے وقف کر دی ہے (ان کی وقف کردہ زمین پر مسجد تعمیر کی گئی ہے) آپ تحریک جدید کی سیکرٹری ہیں۔بہن امتہ اللطیف صاحبہ اپنے حلقہ کی لجنہ کی صدر ہیں۔ہمارے رسالہ سن رائز کی لئے بڑی محنت سے چندہ جمع کرتی ہیں۔انہی کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ہمارا رسالہ با قاعدگی سے شائع ہورہا ہے ورنہ سلسلہ کی طرف سے جور قم ملتی ہے اس سے اس کا جاری رہنا ممکن ہی نہیں۔ان کی لجنہ کا کام سب سے اچھا ہے۔سینٹ لوئیس کی بہن بشری سعیدہ صاحبہ (اہلیہ چوہدری شکر الہی صاحب مبلغ ) ۳/ احصہ کی موصیہ ہیں۔لٹریچر کی اشاعت میں بہت کام کرتی ہیں۔انڈیانا پولیس کی محترمہ علیہ صاحبہ لجنہ اماءاللہ امریکہ کی جنرل سیکرٹری ہیں۔انڈیانا پولیس کا مشن انہی کی محنت اور خدمت سے چل رہا ہے۔نیو یارک کی بہن محترمہ سکینہ نصرت صاحبہ کو کئی بار اس لئے ملازمت سے برخاست کیا گیا کہ یہاں کے دستور کے مطابق عریاں لباس نہیں پہنتی اور سر پر کپڑا رکھتی ہیں۔1 سیلون:۔پندرہ روزہ لجنہ کے اجلاس ہوئے۔ممبرات چندہ بھی دیتی ہیں۔دفتر لجنہ مرکزیہ کے لئے بھی رقم جمع کی گئی۔لجنہ کی عہدیداروں کا باقاعدہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔۲ انڈونیشیا:۔اس سال جماعت ہائے انڈونیشیاء کی سالانہ کانفرنس پاڈانگ شہر میں منعقد ہوئی۔اس کانفرنس میں جماعت نے لجنات اماءاللہ کے ایک مرکزی بورڈ کے قیام کی تجویز منظور کی سے انڈونیشیا میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی تشکیل نے وہاں تنظیم اور تربیت پر گہرا اثر ڈالا۔اس کا نفرنس میں جماعت کے خوردونوش کا سارا انتظام لجنہ اماءاللہ کے سپر د تھا۔۴ مصباح جولائی ۱۹۵۲ء ص ۳۴۰۳۳ الفضل ۱۸ ۱۷اکتوبر ۱۹۵۲ ص ۵ کالم ۴ ۴۳ الفصل ۲۰۔اپریل ۱۹۵۲ء ص ۴