تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 285
285 محتر مہ عابدہ خانم صاحبہ مرحومہ:۔محترمہ عابدہ خانم صاحبہ مرحومہ خان بہا در چوہدری ابوالہاشم خان صاحب مرحوم کی صاحبزادی تھیں۔باوجود بنگالی ہونے کے اردو اور عربی زبانیں شوق سے سیکھیں ۱۹۳۸ء میں منعقدہ دینیات کلاسز قادیان میں داخل ہوئیں اور قرآن مجید، احادیث اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر خاصا عبور حاصل کیا۔دین کی خدمت اور تبلیغ کا خاص شوق تھا۔قادیان، چنیوٹ، ربوہ اور پھر ماڈل ٹاؤن لاہور میں قرآن مجید کا درس دیتی رہیں۔لجنہ کے جلسوں میں تقاریر کرتیں اور بڑے شوق سے لجنہ کے کاموں میں حصہ لیتی رہیں۔چنیوٹ میں کئی عورتوں نے مرحومہ کی تبلیغ سے احمدیت قبول کرنے کا شرف حاصل کیا۔۱۹۴۸ء میں جب پہلی تعلیم القرآن کلاس کا اجرا ءلاہور میں ہوا تو محترمہ سیدہ بشریٰ بیگم صاحبہ کے ہمراہ اس کلاس کے پروگرام میں حصہ لیا۔بڑی خوش گفتار، خوش اخلاق ، نیک ،خدا ترس اور ذکر الہی میں خاص شغف رکھنے والی تھیں۔يوم التبليغ : : مندرجہ ذیل لجنات نے جلسے منعقد کئے اور لٹریچر تقسیم کیا۔انفرادی طور پر بھی پیغام حق پہنچایا گیا۔اوکاڑہ اے ملتان چھاؤنی ہلیر کینٹ (کراچی) ہے لاہور ۳ راولپنڈی کے سیالکوٹ ۵ یوم تحریک جدید :- مورخہ ۲ستمبر ۱۹۵۱ء کو یومتریک جدید منایا گیا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اپنے ا الفضل ۱٫۵ اپریل ۱۹۵۱ء ص ۲ سے ماہنامہ مصباح جون ۱۹۵۱ء ص ۳۵ ۳ الفضل ۲۷ را پریل ۱۹۵۱ء ص ۲ الفضل ۱۴ / اپریل ۱۹۵۱ ء ص ۵ ۵ الفضل ۵ ستمبر ۱۹۵۱ء ص ۲