تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 283
283 والہ،کوٹ منڈیانوالہ، گوجرہ، چک نمبر ج / ۳۷، تخت ہزارہ، چک نمبر ۴۹۴، کیمبل پور، قادر آباد، گھوگھیاٹ ، ڈیرہ اسمعیل خان، گوکھو وال ، اور حمہ، کالا کمپ ، سرگودھا، نواب شاہ سندھ ،مگھیانہ، حافظ آباد، جنڈا نوالہ، بدوملہی ، گوجرانوالہ، گوجر خان، چک ۵۵/۱۱، وزیر آباد، لالیاں، ایبٹ آباد، سمبڑیال، محمود آباد اسٹیٹ، بھیرہ، چک نمبر ۱۲۷، چک نمبر ۴۶ شمالی، چک نمبر ۵۶۵، خانیوال، چک نمبر ۳۰/۱۱، چونڈہ ، مالیر کینٹ ، سانگھڑ سندھ، کلر کہار، چک-۱۶/۱۱ کارکنات جلسہ سالانہ کا ایک اہم اجلاس:۔رض جلسہ سالانہ کے بعد کارکنات جلسہ سالانہ کا شکریہ ادا کرنے اور آئندہ سال کے انتظامات بہتر بنانے کے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا گیا اس میں حضرت سیدہ ام داؤد صاحبہ نے جو ہدایات کارکنات کو دیں وہ آپ کے قلم سے لکھی ہوئی درج ذیل کی جاتی ہیں۔یہ آخری جلسہ تھا جس کا انتظام آپ نے کیا۔۱۹۵۲ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر آپ بیمار تھیں اس لئے انتظام نہ کر سکی تھیں۔مندرجہ ذیل مختصر نوٹ آپ کے اس بے لوث جذ بہ خدمت پر گہری روشنی ڈالتا ہے جو ان کے دل میں موجزن تھا:۔بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے اس جلسہ کو خیر و خوبی سے اختتام تک پہنچایا اور ہمیں مہمانوں کی خدمت کی توفیق عطا کی۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایک لمبے عرصہ سے ہم جلسہ کے مہمانوں کی خدمت کرتے چلے آئے ہیں۔مجھے وہ دن بھی یاد ہے جبکہ قادیان میں حضرت اُم المومنین کے مکان کے نچلے حصہ میں صرف چند ایک مہمانوں کے سامنے دستر خوان بچھا کر اور قطاریں بنوا کر کھانا کھلوایا کرتے تھے۔لیکن اب وہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمان ہزارہا کی گفتی میں ہمارے سامنے موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے اپنے اس کام کے لئے ہمیں نوازاور نہ دنیا میں کروڑوں کروڑ مخلوق بھری پڑی ہے ہم نہ ہوتے تو کوئی اور لوگ اس کام کو سرانجام دینے والے ہوتے اس شکریہ میں کہ اپنے اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں منتخب فرمایا ہمارے لئے ایرجسٹر کا رروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ