تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 267 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 267

267 کسی چھوٹے سے چھوٹے ملک کے متعلق بتاؤ کہ تم نے کیا سکیم بنائی ہے۔تبلیغ کے لئے لٹریچر کی ضرورت ہوتی ہے۔چھوٹے چھوٹے پمفلٹ شائع کئے جائیں۔یورپ کی عورتیں کام کرنا جانتی ہیں اگر امریکہ کے اندر ایسی انجمن ہوتی تو دنیا میں اس کا نام پھیلا ہوا ہوتا۔اگر امریکہ والوں سے تمہاری خط و کتابت ہوتی اور تم ان سے پوچھتی کہ تمہیں کس قسم کا لٹریچر چاہیئے اور ان کو ایسا لٹریچر بجھوایا جا تا جن میں عورتوں کے متعلق خاص خاص احکام ہوتے۔وہ آپس میں ایک دوسرے کو سکھاتیں اور مردوں سے کہتیں کہ تم نے ہمیں یہ احکام نہیں بتائے تھے لیکن لجنہ نے ہمیں ٹریکٹ بھجوائے ہیں۔اس طرح ان کے اندر ایک نئی بیداری پیدا ہوتی ہے۔۔۔تمام دنیا مخالفت کر رہی ہے۔ہندوستان میں عورتوں ہی کی وجہ سے مخالفت ہوئی ہے۔کبھی تم نے یہ نہیں کیا کہ ایک وفد مل کر لائل پور وسرگودھا وغیرہ جاتا وہاں کی عورتوں کو اطلاع دیتیں اور مردوں کو بھی اطلاع دیتیں۔وہ شہر کی معزز اور تعلیم یافتہ عورتوں کو بلاتیں اور اس طرح ان سے واقفیت ہوتی۔پھر ایک کھڑی ہو کر لٹریچر تقسیم کر دیتی۔ایک سال کے اندر تمام پنجاب میں تغیر آجاتا۔اس طرح کچھ عورتیں مخالفت چھوڑ دیتیں اور کچھ دب جاتیں اور باقی مان لیتیں۔۔سوچوسکیمیں بناؤ، زیادہ سے زیادہ سیکرٹری مقرر کرو۔پاکستان کے لئے پانچ سات سیکرٹری بناؤ جن کے سپر د پانچ پانچ سات سات ضلع ہوں باہر کی لجنات کو پارٹی کے لئے تحریک کرو پہلے تو آپس میں واقفیت پیدا کرو اور ان کو بتاؤ کہ ہم آپ کے ہمسائے ہیں اور آخر میں ایک اٹھ کر لٹریچر تقسیم کر دے اور پھر آہستہ آہستہ مصباح بھجوا ؤ حضور کی تقریر کی روشنی میں لجنہ مرکزیہ کے فیصلے :۔حضور کی اس تقریر کی روشنی میں تجاویز مرتب کرنے کے لئے ۴ فروری ۱۹۵۱ء کو مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کا ایک غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں کچھ تجاویز مرتب کی گئیں اور انہیں حضور کی خدمت میں برائے ہدایات بھیجوایا گیا۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ:۔ا۔امریکہ اور یورپ کی لجنات کی نگرانی کے لئے محترمہ کلثوم باجوہ صاحبہ اہلیہ چوہدری مشتاق احم ل الازهار لذوات الخمار حصہ دوم صفحه ۱۰۴،۱۰۳،۱۰۲،۱۰۱