تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 247
247 جاتا رہے کہ تربیت کی اصل ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے۔یہ ذمہ داری ہماری نہیں ہمیں آپ اپنا معاون سمجھ لیں یا خادم سمجھ لیں یا جو مرضی ہے سمجھ لیں لیکن تربیت کی اصل ذمہ داری آپ کی ہے آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں تا آپ کی بچیوں کی صحیح تربیت ہو اور آپ بھی خوش رہیں اور ہمارے لئے بھی خوشی کا موقع پیدا ہو۔حضور ایدہ اللہ کے اس ارشاد کی تعمیل میں طالبات کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر سال یوم والدین یعنی یوم امہات منایا جاتا ہے۔۱۹۶۷ء میں پہلی مرتبہ یہ تقریب منعقد کی گئی جس میں یک صد امہات کو مدعو کیا گیا۔صدارت کے فرائض حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا العالی نے سرانجام دیئے اور ماؤں کو بیش بہا خطاب سے نوازا۔۱۹۷۰ء میں امہات کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی صدر محترمہ بیگم صاحبہ مرزا مجید احمد صاحب منتخب ہوئیں۔یوم اطفال :- سوشل ورک کے ماتحت جامعہ نصرت میں دومرتبہ یوم اطفال کی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں تقریباً ۲۰۰ بچوں نے شرکت کی۔ان کے تحریری و تقریری مقابلہ جات کروائے گئے۔نیز نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔تعلیم بالغاں:۔اس مجلس کے تحت یہ مہم شروع کی گئی جس میں طالبات جامعہ نصرت نے بہت سی ناخواندہ خواتین کو ابتدائی پڑھنا لکھنا سکھایا۔مہم صفائی:۔سوشل ورک یونٹ کے تحت صفائی کی مہم شروع کی گئی۔اس سلسلہ میں کالج و ہوٹل اور کیفے ٹیریا کی صفائی کے علاوہ ربوہ شہر کی صفائی کیلئے مہم شروع کی گئی۔محترمہ نجف صادق صاحبہ (مسز مشہود احمد صاحب) له مصباح جون ۱۹۶۸ء ص ۵۔۷