تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 216
216 بھارت کی تمام لجنات مقامی طو پر جلسہ ہائے سیرۃ النبی ، سیرت حضرت مسیح موعود ، یوم پیشوایان مذاہب، یوم مصلح موعود، یوم خلافت و غیرہ منعقد کرتی ہیں اور اپنی رپورٹیں مرکز کو بھجواتی ہیں جن کا خلاصہ اخبار بدر میں شائع کروایا جاتا ہے۔تمام لجنات کی طرف سے چندہ ممبری با قاعدہ طور پر موصول ہوتا رہا۔علاوہ ازیں سلسلہ کی تمام تحریکوں میں لجنات نے نہایت مخلصانہ طور پر حصہ لیا۔چنانچہ مسجد ہالینڈ کے چندہ میں دل کھول کر حصہ لیا۔اس سلسلہ میں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس مد میں ایک بہن نے ایک ہزار روپیہ دیا اور تیرہ بہنوں نے ڈیڑھ ڈیڑھ سو روپیہ کا عطیہ دیا۔اس کے علاوہ سیکنڈے نیویا مشن سویڈن، ناروے کے لئے چندہ جمع ہوا۔نیز چندہ جات تحریک جدید، وقف جدید، حصه ،آمد، چندہ مستورات، زکوۃ، درویش فنڈ اور صدقات وغیرہ بھی مختلف اوقات میں موصول ہوتے رہتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے بجنات تمام مرکزی تحریکوں میں حصہ لیتی ہیں۔مندرجہ بالا چندہ جات کے علاوہ مرکزی ضرورت کے پیش نظر عام جلسوں اور جلسہ سالانہ کے لئے ایک لاؤڈ سپیکر کی ضرورت محسوس کی گئی جس کے لئے بجنات کو تحریک کی گئی الحمد اللہ کہ اس غرض کے لئے مبلغ ایک ہزار ایک سوسولہ روپے جمع ہوئے اور لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے لئے نیا لاؤڈ سپیکر خرید لیا گیا۔جوجلسوں اور جلسہ سالانہ کے موقع پر کام دیتا ہے۔لا ناصرات الاحمدیہ :۔۲۰ را گست ۱۹۵۰ء کو عاجزہ کوسیکرٹری ناصرات الاحمدیہ مقرر کیا گیا۔سوا سال تک مجھے کام کرنے کی توفیق ملی۔ربوہ میں اس وقت چار حلقے تھے از سرنوان میں نگران مقرر کی گئیں اور اجلاس میں رپورٹوں کا خلاصہ با قاعدہ پیش کیا جاتا۔حلقہ جات ربوہ کی عہدیداران کا تعاون حاصل رہا ان سے درخواست کی گئی تھی کہ ناصرات کی ہفتہ وار پورٹ لجنہ کے اجلاسوں میں سنائی جایا کرے تاکہ مستورات کو نصاب وغیرہ کاعلم ہوتار ہے اور وہ اپنی لڑکیوں کو یاد کر وانے میں ہماری مدد کر سکیں۔پروگرام میں تلاوت قرآن ماہنامہ الفرقان ر بوه در ویشان قادیان نمبر ۱۴۲ تاص ۱۴۴