تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 202 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 202

202 (۴) لجنہ اماء اللہ حیدرآباد سندھ کا ایک جلسہ ۱۵ جنوری ۱۹۵۰ء بروز اتوار بوقت چار بجے شام زیر صدارت محترمہ فضل عزیز صاحبہ منعقد ہوا۔اس جلسہ میں محترمہ پریذیڈنٹ صاحبہ نے جلسہ سالانہ ربوہ کے چشم دید حالات بیان کئے اور جو ضروری باتیں لجنہ کے قیام ونظام کے متعلق تھیں وہ نوٹ کروائیں۔اے امریکہ:۔بیرونی ممالک میں لجنات کی مساعی ۱۹۵۰ء میں امریکہ مشن کے انچارج محترم چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر تھے ان کی اہلیہ محترمہ امة الحفیظ صاحبہ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ہے (۱) اس وسیع ملک میں جہاں جہاں ہماری جماعتیں قائم ہیں وہاں بیشتر جگہوں پر لجنات قائم ہیں اور وہ نہایت تندہی اور دلچسپی کے ساتھ کام کو چلا رہی ہیں۔مختلف مقامات پر کھانے کی دعوتوں کا انتظام کرتی ہیں جن میں بہنیں اپنے ساتھ ملنے والی دوسری عورتوں کو بھی لاتی ہیں۔کچھ چندہ بھی جمع ہو جاتا ہے۔۔۔حضرت امیر المومنین سے والہانہ محبت ہے اور آپ کی زیارت کا انتہائی شوق ہے۔مجھ سے بعض بہنیں اردو اور بعض سیسرنا القرآن پڑھتی ہیں۔نماز اور اسے صحیح طور پر ادا کرنے کا طریق سیکھتی ہیں اور دعائیں کرتی ہیں۔۳ (۲) قریباً تمام مشغوں میں بجنات قائم ہیں۔ان کی میٹنگیں ہوتی ہیں جن میں مبلغین تقریریں کر کے انکی تعلیم وتربیت کرتے ہیں۔لجنات کے قابل رشک جذ بہ اخلاص کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے از خود تحریک شروع کر کے کنونشن ( جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کی سالانہ کانفرنس ) کے موقع پر ۲۲۵ ڈالر کاہد یہ حضور کی خدمت میں پیش کیا کہ حضور جس مبارک مقصد کے لئے مناسب سمجھیں اس کو صرف فرماویں ہے ا الفضل ۹ رفروری ۱۹۵۰ء ص ۷ امریکہ میں لجنہ کا قیام ۱۹۳۵ء میں ہو چکا تھا تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول ص ۳۵۹ - الفضل ۱۴ جنوری ۱۹۳۶ء ص ۵ سے افضل یکم اپریل ۱۹۵۰ء ص ۵ ۴ الفضل ۳ مارچ ۱۹۵۰ء صف ۵ کالم نمبر۴