تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 201 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 201

201 مختلف مقامات پر لجنات اماءاللہ کے جلسے:۔(۱) ۴ مارچ کو چٹا گانگ ( مشرقی پاکستان ) کی لجنہ اماءاللہ کا ایک غیر معمولی اجلاس محترم مصلح الدین صاحب سعدی کے مکان پر زیر صدارت محترمہ بیگم این۔ایم۔خان صاحب منعقد ہوا۔اس میں احمدی خواتین کے علاوہ بعض معزا اور مقتدر غیر از جماعت خواتین نے بھی شرکت کی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو ۱۹۴۸ء میں محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے متعلق ایک منذر رویا ہوئی تھی۔( یہ رویا ۱۹۵۰ء میں پوری ہوئی جبکہ اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی کہ چوہدری صاحب موصوف کو تہدیدی خطوط موصول ہوئے اور انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے ) اس کے پیش نظر چٹا گانگ کی لجنہ کے اجلاس میں محترم چوہدری صاحب کے لئے دعا کی تحریک کی گئی اور صدقہ دیا گیا۔اسی اجلاس میں ایک قرارداد بھی پاس کی گئی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت محترم چوہدری صاحب کی حفاظت کے لئے مناسب انتظام کرے۔(۲) احمدیہ گرلز سکول سیالکوٹ کا سالانہ جلسہ ۱/۲۹ کتو بر ۱۹۵۰ء کو احمد یہ گرلز سکول کے صحن میں منعقد ہوا۔جلسہ کی صدارت محترمہ بیگم صاحبہ انوارالحق صاحب پی۔اے۔ایس ڈپٹی کمشنر ضلع سیالکوٹ نے کی لے (۳) ۲۹ اپریل ۱۹۵۰ء کو بیت العطاء میں لجنہ اماءاللہ احمدنگر کا ماہانہ جلسہ زیر صدارت محترمہ نصیرہ نزہت صاحبہ منعقد ہوا۔جس میں مرکز کی طرف سے یہ تین ممبرات شامل ہوئیں۔(۱) محترمہ نصیرہ نزہت صاحبه (۲) محترمہ مبارکہ بیگم صاحبہ (۳) محتر مہ امۃ اللہ خورشید صاحبه تلاوت قرآن کریم کے بعد محترمہ نفیسہ اختر صاحبہ نے وفات مسیح پر مضمون پڑھا پھر محترمہ امتہ المجید صاحبہ (ایک غیر احمدی خاتون) نے کفایت شعاری پر مضمون سنایا اور دوران جلسہ رسالہ مصباح سے بھی مضامین پڑھ کر سنائے گئے۔پھر محترمہ مبارکہ بیگم صاحبہ نے دعا کی حقیقت محترمہ امہ اللہ خورشید صاحبہ نے پیدائش انسانی کا حقیقی مقصد اور محترمہ نصیرہ نزہت صاحبہ نے اسلام کی ابتدائی ترقی واشاعت کے عنوانات پر تقاریر فرمائیں۔آخر میں صدر لجنہ اماءاللہ احمد نگر محترمہ ام العطاء صاحبہ (اہلیہ صاحبہ محترم ابوالعطاء صاحب) نے تمام آنے والی خواتین کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ا الفضل ۲ دسمبر ۱۹۵۰ء ص ۶ ۲ مصباح مئی ۱۹۵۰ء ص ۲۴