تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 176 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 176

176 ۷۔محترمہ سیدہ روشن بی بی صاحبہ مرحومہ اہلیہ سید محمد اسمعیل صاحب محترمہ بھا بھی زینب صاحبہ مرحومه ! محترمہ استانی مریم بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت حافظ روشن علی صاحب و محترمہ استانی رحمت النساء صاحبہ مرحومہ اہلیہ محترم ماسٹر مولا بخش صاحب مرحوم سے ے محترمہ سیده روشن بی بی صاحبہ بنت سید کرم بخش صاحب اہلیہ سیدمحمد اسمعیل صاحب مرحوم سابق آڈیٹر صدر انجمن احمد یہ قادیان۔تاریخ پیدائش ۱۸۸۸ء بیعت ۱۹۰۴ء عمر ۶۵ سال- تاریخ وفات ۹ جنوری ۱۹۵۳ء مقبرہ بہشتی ربوہ میں فن ہوئیں۔مسجد فضل لندن کے لئے لے تولہ سونے کے کنگن پیش کئے۔اوائے احمدیت کے لئے سوت کا تا تحریک جدید کے دور اول میں شامل رہیں۔ایک ہزار روپیہ بطور صدقہ جاریہ تحریک جدید کو دیا۔محترمہ بھا بھی زینب بیگم صاحبہ۔آپ کے والد صاحب کا نام غلام احمد مرحوم اور خاوند کا نام پیر مظہر قیوم مرحوم تھا۔پیدائش ۱۸۸۸ء بیعت ۱۹۰۶ء عمر ۷۲ سال وفات ۱۳۔مارچ ۱۹۶۰ء کو ہوئی۔نابینا ہونے کے باوجود عالم تھیں۔دینی و شرعی مسائل از بر تھے۔تقریر بھی کر لیتی تھیں۔خانہ داری اور دستکاری کی ماہر تھیں۔ہاتھ سے کام کر کے چندہ دیتیں۔آپ نے صحابیات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فہرست مرتب کروائی۔تمام عمر خدمت خلق کرتی رہیں۔ہر سال قصر خلافت کے اندرونی حصہ میں جلسہ سالانہ پر حفاظت کی منتظمہ مقرر کی جاتی تھیں باوجود نا بینا ہونے کہ اللہ تعالی نے آپ کو ایسی بصیرت عطا فرمائی تھی کہ پاؤں کی چاپ سے پہچان جاتی تھیں کہ کون آیا ہے؟ قادیان کے محلوں سے پھر کر چندہ اکھٹا کرنا۔اردگرد کے دیہات سے چندہ فراہم کرنا۔تعلیم بالغاں کا انتظام۔اجلاس وغیرہ شروع کروانے کے لئے آپ کو بھجوایا جاتا تھا۔کسی عورت کا ہاتھ تھا مے شب وروز بینا ؤں سے زیادہ سرگرم عمل رہیں۔دستکاری ،سوت کاتنے۔ازار بند بنوانے وغیرہ کا کام بھی آپ کے سپرد ہوتا۔عورتوں میں تنازعات کا فیصلہ کروانے کے لئے آپ کو مقرر کیا جاتا تھا اور آپ نہایت عمدگی سے اس فریضہ کوسرانجام دیتی تھیں۔ے محترمہ استانی مریم بیگم صاحبہ:- تاریخ پیدائش ۱۸۹۹ء پیدائشی احمدی۔آپ مشہور صحابی حضرت شادی خاں صاحب کی صاحبزادی ہیں اور سلسلہ احمدیہ کے مشہور بزرگ اور عالم دین حضرت حافظ روشن علی صاحب کی زوجیت کا شرف حاصل ہونے کے علاوہ آپ لجنہ اماءاللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں سے ہیں۔بفضل اللہ تعالیٰ بقید حیات ہیں۔آپ نے مصباح کے لئے علمی مضامین لکھے۔لجنہ مرکزیہ کی جنرل سیکرٹری ، نائب صد راور قائمقام صدر کے علاوہ خزانچی لائبریرین اور منتظمہ دستکاری کے فرائض بھی سرانجام دیتی رہیں۔جلسہ سالانہ کے انتظامات میں بھی حصہ لیتیں۔ہزاروں بچیوں اور عورتوں کو قرآن مجید ناظرہ اور باترجمہ پڑھنا سکھایا اور سکھا رہی ہیں۔(بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر )