تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 168 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 168

168 ڈیرہ صد کی رقم ادا کریں۔۔ہر احمدی بہن اپنی خوشی کے موقع پر حسب حیثیت کچھ رقم چندہ مسجد ہالینڈ میں ادا کرے۔۳۔جب تک چندہ مسجد ہالینڈ کی گل رقم ادا نہ ہو جائے اُس وقت تک یہ چندہ لازمی چندوں کی طرح ہر ممبر سے وصول کیا جائے اے ۲۱۔اکتوبر ۱۹۵۶ء لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر حضرت مصلح موعودؓ نے مستورات سے خطاب فرماتے ہوئے تاریخ عالم میں عورتوں کی قربانیاں بیان فرماتے ہوئے پھر ایک باراحمدی مستورات کو مسجد ہالینڈ کے چندہ کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے فرمایا:۔ہر مذہب کی تاریخ بتاتی ہے کہ عورتوں نے بڑا کام کیا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ برلن کی مسجد کی تحریک ہوئی تو اس وقت کی احمدی عورتوں نے ایک ماہ کے اندراندر ایک لاکھ روپیہ جمع کر دیا۔اب تم ہیگ کی مسجد کے لئے کوشش کر رہی ہو مگر افسوس کہ تم اتنی کوشش نہیں کر رہی جتنی ۱۹۲۳ء میں برلن کی مسجد کے لئے عورتوں نے کی تھی حالانکہ اس وقت تم اُن سے پندرہ بیس گنا زیادہ ہو۔انہوں نے اُس وقت ایک لاکھ روپیہ دے دیا تھا مگر تم نے ابھی ۷۰ ہزار روپیہ جمع کیا ہے اور پھر اُن کے جمع کر دہ چندہ سے برلن میں جو زمین خریدی گئی تھی وہ جب بیچی گئی تو پچاس ہزار روپیہ اصل قیمت سے زیادہ ملا اور اس روپیہ سے لنڈن کی مسجد بن گئی۔گویا لنڈن کی مسجد بھی انہی عورتوں کے روپیہ سے بنی ہے۔برلن میں مسجد کی تعمیر نہیں کی جاسکی تھی۔کیونکہ جرمن حکومت نے بعض ایسی شرائط لگا دی تھیں جن کی وجہ سے مسجد کی تعمیر پر بہت زیادہ روپیہ خرچ آتا تھا۔اس لئے ہم نے وہاں مسجد کے لئے جو جگہ خرید کی تھی اُسے بیچ دیا اور جو روپیہ ملا اس سے لنڈن کی مسجد بنائی گئی۔گویا برلن کی مسجد کے لئے بھی عورتوں نے چندہ دیا۔لنڈن کی مسجد بھی انہی کے روپیہ سے بنی اور ہیگ کی مسجد کے لئے بھی عورتیں ہی روپیہ جمع کر رہی ہیں۔مرد ابھی تک ہمبرگ کی مسجد کے لئے بھی روپیہ جمع نہیں کر سکے۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عورت گو بظاہر کمزور نظر آتی ہے مگر جب وہ قربانی پر آجائے تو مرد سے زیادہ قربانی کرتی ہے۔دیکھ لو ماں جتنی قربانی اپنے بچے کے لئے کرتی ہے اس قدرقربانی مرد نہیں کر سکتا ہے جلسہ سالانہ۱۹۵۶ء کے موقع پر ۲۷۔دسمبر کو حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے اپنی تقریر میں بتایا کہ له مصباح دسمبر ۱۹۵۶ء صفحه ۲۵ الازهار لذوات الخمار حصہ دوم صفحہ ۱۷۶ ، مصباح جنوری ۱۹۵۷ء