تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 165
165 افتتاح نہ ہو سکا۔افتتاح کرنے کی سعادت بھی محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کو حاصل ہوئی۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تعمیر مکمل ہو جانے پر ۹۔دسمبر ۱۹۵۵ء بروز جمعتہ المبارک سرزمین ہالینڈ میں پہلی مسجد کا افتتاح ہوا۔افتتاح کی رسم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے ادا کی۔افتتاح کی تقریب میں متعدد ممالک کے جو سر بر آوردہ حضرات شریک ہوئے ان میں پاکستان ،مصر، شام اور انڈونیشیا کے سفارتی نمائندے، یونیورسٹی کے پروفیسر صاحبان، مشہور فرموں کے ڈائریکٹرز، میونسپل افسران اور جرمنی ، سوئٹزر لینڈ اور انگلستان کے مبلغین اسلام بھی شامل تھے۔تقریب میں مقامی اور بعض دوسری جگہ کے احمدی احباب کے علاوہ پریس اور ریڈیو کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اس موقع پر انچارج مبلغ ہالینڈ مشن کی طرف سے صدر لجنہ اماءاللہ (حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کے نام مندرجہ ذیل مبارک باد کا تار موصول ہوا:۔مسجد ہالینڈ کی تکمیل پر انچارج مبلغ ہالینڈ مشن کی طرف سے صدر لجنہ اماءاللہ کے نام مبارکبادی کا تار SINCEREST CONGRATULATIONS ON OPENING OF HOLLAND MOSQUE CONSTRUCTED THROUGH DEVOTED EFFORTS AND SACRIFICES OF WOMEN OF JAMAT۔PLEASE ACCEPT AND CONVEY TO SUBSCRIBERS SINCERE GRATITUDE AND APPRECIATION OF THEIR ZEAL۔( ترجمعہ اُردو) از هیگ تاریخ ۹۔دسمبر ۱۹۵۵ء ۸ بج کر ۵۰ منٹ بخدمت صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ربوہ جماعت احمدیہ کی خواتین کی قربانیوں کے نتیجہ میں ہالینڈ کی مسجد کی تکمیل کی مبارک تقریب پر له الفضل ۱۳۔دسمبر ۱۹۵۵ء صفحها ۲ مصباح جنوری ۱۹۵۶ء صفحه ۱۸