تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 163
163 اللہ تعالیٰ کے فضل سے زمین اور نقشہ کے مراحل خوش اسلوبی سے طے ہو گئے اور ۱۲۔فروری ۱۹۵۵ء کو محترم جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب حج عالمی عدالت ہیگ نے جو صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں سے ہیں نے دعا کے ساتھ مسجد کی بنیادیں اٹھانے کے لئے کھدائی کا کام شروع کرایا۔اس موقع پر مقامی جماعت کے اکثر احباب کے علاوہ مختلف اخباروں کے نمائندگان اور پریس فوٹوگرافر بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔سب سے پہلے محترم چوہدری صاحب موصوف نے تمام احباب سمیت اجتمائی دعا کرائی اور پھر آپ نے پہلی کدال زمین پر ماری۔آپ کے بعد مبلغ ہالینڈ محترم مولوی ابوبکر ایوب صاحب نے کچھ زمین کھودی۔پھر بعض دوسرے احمدی احباب نے بھی اس میں حصہ لیا۔۲۰ مئی ۱۹۵۵ء کو تین بجے سہ پہر محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے سرزمین ہالینڈ کی پہلی مسجد کا سنگِ بنیاد ہیگ میں رکھا۔اس موقع پر بہت سے مسلم ممالک کے نمائندے اور ممتاز صحافی بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔سنگِ بنیادرکھنے کی یہ بابرکت تقریب بفضلہ تعالیٰ نہایت کامیابی اور خیر و خوبی کے ساتھ انجام پذیر ہوئی ہے حاضری تقریب دو صد تھی۔ایران - مصر۔پاکستان اور انڈونیشیا کے سفراء کے نمائندگان نے بھی شرکت فرمائی۔محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے حضور کا پیغام پڑھ کر سُنایا سے انچارج احمد یہ مسلم مشن ہالینڈ نے تقریب کی تفصیلی اطلاع حضرت مصلح موعودؓ کو دی جس کا مندرجہ ذیل جواب حضرت مصلح موعودؓ نے لکھوایا:۔وو جزاك الله۔مبارک ہو آپ کو بھی اور سب احمدی نومسلموں کو بھی۔اللہ تعالیٰ چوہدری صاحب کے لئے یہ خدمت عظیم بہت بہت مبارک کرے اور ثواب کا موجب بنائے۔بیچ وہی ہے جو سر عبد القادر نے مسجد لنڈن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا ایں تانه سعادت بزور بازو نیست بخشد خدائے بخشنده اللہ تعالیٰ نے چوہدری صاحب کو مجھے آرام سے یہاں پہنچانے کی سعادت بخشی اور اس کے له الفضل ۲۷ فروری ۱۹۵۵ء صفحه ا الفضل ۲۳۔جون ۱۹۵۵ء صفحه ۳ الفضل ۲۴ مئی ۱۹۵۵ء صفحه ۲ ان دنوں حضور بغرض علاج یورپ ( سوئٹزر لینڈ ) میں تشریف فرما تھے۔