تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 153
153 مسجد ہالینڈ کی تحریک لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے طبع کرا کے تمام لجنات کو بھجوائی گئی اور ماہ اپریل کے آخر تک مندرجہ ذیل لجنات اس چندہ میں اپنے وعدہ جات پیش کر چکیں تھیں:۔ربوہ لالیاں۔مگھیانہ۔چنیوٹ ضلع جھنگ ضلع لائلپور جڑانوالہ چک نمبر ۶۴۴ گ ب کتھو والی چک نمبر ۳۱۲۔چک نمبر ۶۹۔گھسیٹ پورہ۔لاٹھیا نوالہ۔چک نمبر ۱۹۴۔جھنڈا نوالہ نمبر ۱۹۵ رکھ۔منڈی تاندلیانوالہ ضلع سرگودہا سرگودہا۔چک نمبر ۳۵ ج - چک نمبر ۴۶۔بھیرہ ضلع سیالکوٹ سمبڑیال۔لوہان۔بدوملہی۔بہلول پور۔چونڈہ ضلع گوجرانوالہ گوجرانوالہ گجو چک۔تلونڈی کھجورہ والی۔مدرسہ چٹھہ ضلع شیخو پوره ننکانہ صاحب۔بہوڑ و چک نمبر ۱۸ ضلع گجرات گولیکی۔شادیوال خورد۔نورنگ۔گھیڑ۔درحمہ ضلع لاہور حلقہ سول لائن ضلع مانتان ملتان شہر۔خانیوال ضلع منٹگمری منٹگمری۔اوکاڑہ سندھ مسن باڑہ پشاور شہر راولپنڈی سرحد ہندوستان حیدرآباددکن۔بھاگلپور۔مظفر نگر۔یو پی۔مشرقی پاکستان چٹا گانگا چندہ کی وصولی کیلئے عورتوں کی جد و جہد جاری تھی کہ حافظ قدرت اللہ صاحب انچارج احمد یہ مسلم مشن ہیگ نے بذریعہ تار اطلاع دی کہ مسجد ہیگ (ہالینڈ) کے لئے زمین خرید لی گئی ہے۔مسجد ہیگ کے لئے جو قطعہ خریدا گیا ہے وہ تبلیغی لحاظ سے نہایت ہی عمدہ اور با موقع جگہ پر واقعہ ہے۔اس علاقہ میں نہ میں گھلے گھلے مکان اور کشادہ سڑکیں ہیں اور ہیگ میں سب سے اچھا علاقہ شمار ہوتا ہے۔۔۔الفضل ۲۰۔جولائی ۱۹۵۰ صفه ۲ لے مصباح مئی ۱۹۵۰ صفحه ۳۲