تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 141 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 141

141 ایک قیراط کے برابر ثواب ملتا ہے اور قبرستان تک ساتھ جانے والے کو دو قیراط کے برابر۔اور ہر قیراط اُحد پہاڑ کے برابر۔تو لوگوں نے کہا کہ آپ نے یہ حدیث پہلے کیوں نہ سُنائی ہم نے نامعلوم کتنے اُحد پہاڑ تو اب ضائع کیا۔اور پھر رسول صلے اللہ علیہ وسلم کی بیویاں میدانِ جنگ میں پانی پلاتی تھیں۔ہم نے دُنیا فتح کرنی ہے تم میں بیداری پیدا ہونی چاہئے تا کہ تم پر دوسری بہنیں رشک کریں۔رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک آدمی نے زمین فروخت کی۔جس کے پاس فروخت کی اس زمین میں سے ایک گھڑا ملا جو سونے سے بھرا ہوا تھا۔وہ اُس شخص کے پاس لے گیا جس سے زمین خریدی تھی کہ یہ تمہارا سونا ہے تم لے لو۔اُس نے کہا کہ میں نے زمین تمہارے پاس بیچ دی تھی اب یہ بھی تمہارا ہے۔یہاں تک کہ اب دونوں کے درمیان بات بڑھ گئی اور لڑائی تک نوبت پہنچی اور معاملہ قضا میں گیا۔قاضی نے کہا کہ تم میں سے ایک کا بیٹا اور دوسرے کی بیٹی ہو تو آپس میں شادی کر دو اور یہ سونا اس میں خرچ کر دو (اس وقت کی کوئی عورت ہوتی تو کہتی دستی ناں ) ممکن ہے آئندہ تم میں بھی آپس میں کام کرنے میں ایک دوسری پر سبقت لے جانے کی کوشش کرو اور میرے پاس رپورٹ آئے کہ سب میزبان ہیں مہمان کوئی نہیں۔اس کے بعد حضور نے لمبی دُعا فرمائی۔کارروائی شوری نمبر ۴ زیر انتظام لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ۲۷۔دسمبر ۱۹۴۹ء: ۲۷۔دسمبر ۱۹۴۹ء بوقت ساڑھے آٹھ بجے شب زنانہ جلسہ گاہ کی سٹیج پر لجنہ اماءاللہ کی شوریٰ منعقد ہوئی جس میں علاوہ ممبرات مجلس عاملہ کے مختلف شہروں کی مندرجہ ذیل ۵۷ لجنات کی نمائندگان نے شرکت کی:۔ا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع لائل پور۲۔ماڈل ٹاؤن لاہور ۳۔لوہان ضلع سیالکوٹ ۴۔سیالکوٹ ۵۔چک ۵۶۵ ضلع لائل پور ۶۔لاٹھیا نوالہ ضلع لائل پورے۔راولپنڈی ۸۔لاہور ۹۔گولیکی ضلع گجرات ۱۰۔کراچی ۱۱ منٹگمری ۱۲- چک نمبر ۹ ضلع سرگودھا ۱۳۔شیخ پور ضلع گجرات ۱۴- چک ۳۶۷ ضلع لائکپور ۱۵۔حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ ۱۶ مردان ۱۷۔حیدر آباد سندھ ۱۸- چک ۳۷ جنوبی ضلع سرگودہا ۱۹۔گھسیٹ رجسٹر کا رروائی لجنہ اماءاللہ ۱۹۴۹ء