تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 138 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 138

138 اس وقت شروع ہو ا جب گاڑیاں ایجاد ہوئیں اس سے پہلے عورتیں چادریں اوڑھ کر آرام و تسلی کے ساتھ آہستہ آہستہ چل سکتی تھیں۔مگر آب گاڑیوں کی آمد و رفت کی وجہ سے عورت چادر اوڑھ کر تیزی سے نہیں چل سکتی اور نہ ہی وہ جلدی جلدی حرکت کر سکتی ہے اس لئے یہ بُرقعہ رائج ہوا۔یورپ کے سفر سے واپس آکر میں نے پردے کے متعلق سوچا اور ایک تجویز بنا کر لجنہ اماءاللہ کو اس پر عمل کروانے کی تلقین کی مگر اس پر توجہ نہیں کی گئی۔چنانچہ اب میں نے لاہور میں ایک درزی کو بلا کر بُرقعہ کا نقشہ پیش کیا اور ایسا بُرقعہ تیار کروایا ہے جو پردے کی اصل ضرورت کو پورا کر سکے۔پہلے اسے چند عورتوں میں استعمال کروا کر دیکھا جائے گا اور پھر تمام جماعت میں رائج کیا جائے گا۔اس کے بعد حضور نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ زمانہ نہایت جلد بدل رہا ہے اس کے لئے اپنے آپ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ہم لوگ باتیں سُن تو لیتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے۔مثلاً صفائی ہے۔اس کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ہم میں سادگی بھی ضروری ہے لیکن ایک حد تک صفائی کی بھی ضرورت ہے۔مگر اب باتوں کا وقت نہیں عمل اور کام کا وقت ہے۔یہ معمولی سی بات ہے جس پر سہولت سے عمل ہو سکتا ہے۔یعنی صفائی کے متعلق اسلام نے بے حد تاکید کی ہے۔میں بھی کئی دفعہ اس طرف توجہ دلا چکا ہوں مگر ابھی تک اس حالت میں کوئی تغیر پیدا نہیں ہوا۔بے شک سادگی ہمارے لئے ضروری ہے لیکن صفائی کی بھی ایک حد تک ضرورت ہے۔گھروں کے اندر اور باہر ارد گرد کی جگہ ہر عورت ذمہ داری اُٹھا سکتی ہے۔یہ کام مرد نہیں کر سکتے عورتوں کی توجہ سے یہ کام ہو سکتا ہے۔راستوں پر گند کوڑا کرکٹ پھینکنا یا بچوں کو راستے پر پاخانے کروا دینا نہایت بُری بات ہے۔اب غیر ممالک سے لوگ آرہے ہیں اور کثرت سے آئیں گے ان لوگوں نے تمہارا نمونہ دیکھنا ہے۔ان میں دو قسم کے لوگ ہوں گے:۔(۱) منافق طبع کے جو تمہارا گندہ نمونہ دیکھیں گے تو احمدیت کے لئے بدنامی کا باعث ہوں گے اور ٹھوکر کھا جائیں گے۔(۲) مخلص مومن جو تمہارے ہر عمل کا نمونہ لیں گے اور اس پر عمل کریں گے۔پس ایک کو تم مرتد کرو گے اور دوسرے کو گندہ کرو گے۔میں لجنہ اماءاللہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وقار عمل کے ذریعہ یہ بات عورتوں کو سکھائے تا کہ وہ غیر قوموں میں سے آنے والوں کے لئے نیک نمونہ پیش کر سکیں۔ساتھ ہی میں عورتوں کو تعلیم کی طرف