تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 107
107 اپریل ۱۹۴۹ ء کے جلسہ سالانہ کیلئے سٹور: لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے تمام لجنات کو لکھا کہ جلسہ سالانہ کے سٹور کے لئے سامان بھجوائیں تا مستقل طور پر لجنہ اماءاللہ کا ایک سٹور جلسہ سالانہ کے لئے بن جائے اور دفتر جلسہ سالانہ سے سامان نہ منگوانا پڑے۔چنانچہ مندرجہ ذیل لجنات نے دستر خوان ، بالٹیاں لالٹینیں، پلیٹیں ،بڑے پراتیں، کٹورے، گلاس وغیرہ سامان برائے سٹور لجنہ بھجوایا تا کہ جلسہ سالانہ پر یہ چیزیں کام آسکیں اور یہ سلسلہ بعد میں بھی کئی سال جاری رہا۔ننکانہ، چکوال، چک نمبر ۱۲۷، بھیرہ ، حیدر آباد سندھ ، لاٹھیاں والا ضلع لائکپور، جڑانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ادرحمہ ضلع سرگودھا، چک نمبر ۶۴۴ ، کھاریاں، کراچی ہنٹنگمری ،لودھراں، سرگا رہا، چک نمبر ۵۶۵ لائکپور، لاہور، جھنگ، حافظ آباد، چک نمبر ۹ ضلع سرگودھا، گولیکی، شیخ پور، شورکوٹ، چک نمبر ۹۶ گ۔ب، دوالمیال، لاسکپور، چنیوٹ، راولپنڈی، قصور، بہلو لپور،سیالکوٹ، ربوہ، لالیاں،احمد نگر۔چک ۶۴۴ کھاریاں، کراچی منٹگمری سب سے زیادہ سامان لجنہ لاہور نے دیا۔چنیوٹ سے بھی کافی مددملی لے جلسہ کی روداد: ۱۵۔اپریل ۱۹۴۹ء سوا نو بجے مردانہ جلسہ گاہ سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی افتتاحی تقریر سنی گئی۔اس موقعہ پر حضور نے نہایت تضرع اور ابتہال کے ساتھ سوز وگداز سے پڑ جو قر آنی دعائیں ربوہ کی بستی کو آباد کرنے کے لئے فرمائی تھیں اور سجدہ کیا تھا اس میں بھی مستورات شامل ہوئیں۔۱۶۔اپریل کو ساڑھے آٹھ بجے حضور نے مستورات کے جلسہ میں تشریف لا کر جو تقریر فرمائی اس کے چند اقتباسات درج ذیل کئے جاتے ہیں۔اقتباسات تقریر حضرت اقدس خلیفة المسیح الثانی حضرت مصلح موعود نے قرونِ اولیٰ کی خواتین کی قربانیوں کی مثالیں پیش کیں اور پھر احمدی عورتوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ:۔لے رجسٹر رپورٹ قیام گاہ جلسہ سالانہ