تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 101
101 ناظمہ جلسہ سالانہ کی طرف سے اعلان : اس سال چونکہ اپریل میں جلسہ سالانہ منعقد ہونا تھا۔اس لئے حضرت اُم داؤد نے بحیثیت ناظمہ جلسہ سالانہ خواتین یہ اعلان کیا کہ چونکہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ میں قادیان کی طرح حفاظت کا انتظام مشکل ہوگا اس لئے بہنیں حتی الوسع قیمتی چیز میں مثلاً زیور، زیادہ نقدی وغیرہ اپنے ہمراہ نہ لاویں ورنہ گم ہو جانے کا اندیشہ ہوگا۔نیز اپنے لئے ایک گلاس اور ایک ایک رکا بی بھی ہمراہ لاویں۔جن بہنوں کی نظر سے یہ اعلان گزرے وہ دوسروں تک بھی اسے پہنچا دیں۔اے واضع رہے کہ قادیان میں جلسہ سالانہ کے موقع پر مٹی کے برتن ہر عورت کے لئے مہیا کئے جاتے تھے۔مہاجرات قادیان کی ربوہ کو روانگی: حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ کے زیر سایہ کم و بیش دوصد مستورات اور بچے رتن باغ لا ہور کی مختلف عمارتوں میں اکتوبر ۱۹۴۷ء سے اپریل ۱۹۴۹ء تک مقیم رہے ان میں زیادہ تر درویشانِ قادیان اور مبلغین کے اہل وعیال تھے اور کچھ بے سہارا اور معذور مستورات تھیں۔حضور نے اپریل ۱۹۴۹ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر ان سب کور بوہ منتقل کرنے کا فیصلہ فرمایا چنانچہ اس سلسلے میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا نے مندرجہ ذیل خط عاجزہ کو ارسال فرمایا:۔مکرمه منظمه صاحبه السلام علیکم حضرت اقدس خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا ہے کہ جلسہ کہ بعد لنگر ربوہ میں منتقل کر دیا جائے گا اور لاہور میں لنگر خانہ بالکل بند کر دیا جائے گا۔اس لئے تمام ایسی مستورات جو نگر سے کھانا لیتی ہیں ان کو کہیں کہ حضور نے فرمایا ہے کہ ربوہ میں جا کر مستقل رہائش اختیار کریں اگر کوئی عورت نہ گئیں تو اسے کھانا نہیں مل سکے گا کیونکہ لنگر خانہ یہاں لاہور میں بند کر دیا جائیگا۔وضاحت سے ایک ایک عورت کو بتا دیا جائے۔الفضل ۳۔اپریل ۱۹۴۹ء صفحہ ۵ ۹۹۔اپریل ۱۹۴۹ ء صفحہ ۶