تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 100 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 100

100 نائب سیکرٹری مال محترمہ حمیدہ صابرہ صاحبہ بنت محترم ڈاکٹر فیض علی صاحب سیکرٹری تعلیم محترمہ بیگم صاحبہ محترم صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نائب سیکرٹری تعلیم محترمہ صفیہ ثاقب صاحبہ اہلیہ محترم مولوی محمد صدیق صاحب صدر عمومی ربوه سیکرٹری تبلیغ محترمہ امتہ الرشید شوکت صاحبہ اہلیہ محترم ملک سیف الرحمن صاحب سیکرٹری تربیت واصلاح محترمه سید نصیرہ بیگم صاحبہ بیگم محترم صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نائب سیکرٹری تربیت و اصلاح محترمہ صاحبزادی امته النصیر بیگم صاحبہ بنت حضرت خلیفتہ اسیح الثانی جلسہ ہائے یوم مصلح موعود: ۲۰ فروری ۱۹۴۹ء کو زیر انتظام لجنہ اماءاللہ مرکز یہ احمدی خواتین لاہور اور مہاجرات قادیان کا مشتر که جلسه به سلسله یو م مصلح موعود رتن باغ لاہور میں منعقد ہوا۔کراچی، گوجرانوالہ، بہلو پورضلع سیالکوٹ، ہر پ ضلع منٹگمری (ساہیوال) میں بھی بجنات کے جلسے منعقد ہوئے۔لاہور کے جلسے کی مختصر روداد یہ ہے:۔۔مصلح لاہور میں جلسہ مسیح موعود : لجنہ اماءاللہ لا ہور کا جلسہ یوم مصلح موعود زیر صدارت حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ مدظلہا العالی منعقد ہوا۔بکثرت مستورات شریک ہوئیں۔محترمہ اُستانی میمونہ صوفیہ صاحبہ نے قرآن مجید کی تلاوت کی۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے یوم مصلح موعود کی عظمت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مصلح موعود کی پیشگوئی امتداد زمانہ اور وسعت مکانی کے لحاظ سے عدیم النظیر اور بے مثل پیشگوئی ہے۔خاکسار امته اللطیف محترمہ محمودہ نزہت صاحبه، محترمہ امتہ اللہ صادق صاحبہ محترمہ امتہ المجید صاحبہ بنت چوہدری وزیر محمد صاحب، محترمہ ممتاز بیگم صاحبہ اہلیہ محترم چوہدری فقیر محمد صاحب اور محترمہ نصیرہ نزہت صاحبہ نے بھی مضامین پڑھے۔اس تقریب پر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے زیر انتظام لجنہ اماءاللہ لاہور کی ممبرات نے ٹی سٹال اور مختلف چیزوں کی دکانیں بھی لگا ئیں اور اس کی آمد مجاہدین کشمیر کے لئے خرچ کی گئی۔ل الفضل ۲ ۱۲۔مارچ ۱۹۴۹ء صفحہ ۶ الفضل ۳۔مارچ ۱۹۴۹ء