تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 99 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 99

99 دوسرا باب ۱۹۴۹ء تا ۱۹۵۰ء ١٩٤٩ء سال رواں کے اہم واقعات میں حضرت اصلح الموعود رضی اللہ تعالی عنہ کی معہ اہل بیت ربوہ اہم میں الصلح عنہ کی معہ اہل میں مستقل سکونت۔اپریل اور دسمبر میں دو دفعہ جلسہ سالانہ کا انعقاد اور دفتر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کاربوہ میں قیام ہے جس کے بعد گویا لجنہ اماءاللہ کا ایک نیا دور شروع ہوا جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسے بہت سے اہم اور نمایاں کام کرنے کی توفیق ملی۔عہد یداران لجنہ اماءاللہ ۱۹۴۹ء : سال رواں میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے عہد یدار مندرجہ ذیل رہے :۔صدر حضرت سیدہ اُمم ناصر صاحبہ نائب صدر حضرت سیّدہ ام داؤ د صاحبہ سیکرٹری حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی سیکرٹری مال محترمه استانی میمونه صوفیه صاحبه