تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 76 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 76

76 16 محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ کے مستقل طور پر ربوہ آجانے پر محترمہ سکینہ بیگم صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ احمد نگر مقرر ہوئیں اور تاحال (۱۹۷۱ء تک ) آپ ہی صدر ہیں۔آپ مستورات ، بچوں اور بچیوں کی تربیت کا خاص خیال رکھتی ہیں۔خدمت خلق کا جذبہ بہت ہے۔آپ کے ساتھ خاص طور پر محترمہ شریفہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم جان محمد صاحب نائب صدر محترمہ فاطمہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم عزیز الدین صاحب مرحوم سیکرٹری تعلیم محترمہ نفیسه بیگم صاحبہ محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ بنتان محترم محمد ظہور خان صاحب پٹیالوی، محترمہ اہلیہ صاحبہ محترم مولانا ظہور حسین صاحب اور محترمہ امتہ العزیز صاحبہ مرد حافظ شفیق احمد صاحب مرحوم نے بطور سیکرٹری کام کیا ہے۔جزاهن اللہ خیراً۔نیکی کا عہد کرنے والی خواتین: ۲۰۔جولائی ۱۹۴۸ء کے الفضل میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک نوٹ رمضان میں دائمی نیکی کرنے والی خواتین کے زیر عنوان رقم فرمایا جس میں آپ نے بتایا کہ:۔میں نے کسی گذشتہ رمضان میں جماعت کے سامنے حضرت مسیح موعود کی یہ تحریک پیش کی تھی کہ رمضان کا مہینہ چونکہ خصوصیت کے ساتھ نیکیوں اور ثواب کے حصول کا مہینہ ہے اس لئے اگر کسی کو توفیق ملے تو اسے چاہئے کہ اس مبارک مہینہ میں اپنی کسی ایک کمزوری کے دُور کرنے کا خدا سے عہد کرے یا اس کے مقابل پر کسی ایسی نیکی کے التزام کا عہد کرے جس کی طرف سے وہ آج تک غفلت برتا رہا ہے اور پھر اپنے اس قلبی عہد کو (جس کی تفصیل کا اظہار نہیں ہونا چاہیئے ) زندگی بھر نبھانے کی کوشش کرے۔“ حضرت میاں صاحب نے اپنے اس نوٹ میں مزید تحریرفرمایا کہ۔”میری اس سابقہ تحریک پر اس سال بعض مستورات نے حضرت مسیح موعود کی تحریک کے ماتحت اس قسم کا عہد کیا ہے ان خواتین کے اسماء گرامی ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔“ چنانچہ ۲۰۵ خواتین کے نام الفضل میں شائع ہوئے لیے االفضل ۲۰۔جولائی ۱۹۴۸ ء صفحہ ۲۔۳۱،۷۔جولائی ۱۹۴۸ء صفحہ ۴