تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 541 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 541

541 جلسہ سالانہ کے لئے سٹور جمع کرنے کی تحریک :۔۱۹۵۸ء میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے پھر تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ بہنوں کو علم ہوگا کہ جس سال ربوہ کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا تھا لجنہ نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ جلسہ سالانہ کا سٹور ہم خود جمع کریں گی تاکہ ہمیں مردانہ دفتر سے چیزیں نہ مانگنا پڑیں، چنانچہ سب لجنات نے حصہ لیا اور جلسہ سالانہ کے موقع پر کئی سو بالٹی، ٹوکریاں، تھالیاں ، گلاس، لالٹینیں اور دستر خوان جمع ہو گئے اور کئی سال مہمان خواتین نے اس سامان سے فائدہ اٹھایا۔لیکن اب وہ سب سامان قریباً خراب ہو چکا ہے۔لالٹینیں ٹوٹ چکی ہیں۔اسی طرح دوسرا سامان بھی۔میں لجنات سے پھر خواہش کرتی ہوں کہ شہری لجنات دوران سال میں بالٹیاں ، لالٹینیں ، گلاس، تھالیاں، کھانا نکالنے کے چمچے اور دستر خوان جمع کر کے یا خرید کر ہمیں بھجوائیں۔اور دیہاتی لجنات ٹوکریاں، چٹائیاں اور دستر خوان۔اس طرح ایک بار پھر سامان جمع ہو جائے گا اور کئی سال کے لئے کافی ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے پھر ایک مرتبہ بہت سارا سامان جمع ہو گیا۔شعبه مال ۵۸-۱۹۵۷ء:- امسال لجنہ اماء اللہ کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔۵۸ - ۱۹۵۷ء کا تخمینہ آمد ۱۹۴۱۹ روپے رکھا گیا تھا لیکن آمد ۲۹۸۹۶ روپے ہوئی۔اور لازمی اخراجات کے علاوہ انڈسٹریل سکول کی عمارت اور خرید لاؤڈ سپیکر کے لئے صدر انجمن احمدیہ سے جو قرضہ لیا گیا تھا اس کا قریباً نصف اس سال ادا کر دیا گیا۔کے سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ۱۹۵۸ء