تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 519 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 519

519 مستورات کے پروگرام میں مندرجہ ذیل تقاریر ہوئیں۔ا۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ -۲- محتر مہ امۃ الرشید شوکت صاحبه اسلامی اخلاق ۳- محترمہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر بشیر احمد صاحب نظام خلافت ۴۔امۃ المجید صاحبہ ایم۔اے ۵۔سعیدہ حبیب صاحبه ۶۔عزیزه را شده آف خوشاب ۷۔محترمہ امۃ المالک صاحبہ فرخ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد آنحضرت عیہ کی خصوصیات رسول پاک کی قوت قدسیہ کا اثر صحابہ پر لے ہماری ذمہ داریاں انتخاب صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ حضرت سیدہ مریم صدیقہ مدظلہ العالی کا تقرر :- اس سال حضرت سیدہ ام ناصر کی وفات کی وجہ سے صدر لجنہ اماء اللہ مرکز یہ کا عہدہ خالی ہو گیا تھا اس لئے نئے انتخاب صدر کا مرحلہ در پیش تھا۔یہ معاملہ سالانہ اجتماع ۱۹۵۸ء کے موقعہ پر لجنہ اماءاللہ کی مجلس شوریٰ میں پیش ہونا تھا۔مگر اس سال بعض ناگزیر وجوہات کی وجہ سے سالانہ اجتماع منعقد نہ ہو سکا۔اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ لجنات کی مجلس شوریٰ جلسہ سالانہ کے موقع پر منعقد ہو۔جس میں دیگر امور کے علاوہ صدر کا انتخاب بھی کیا جائے۔اس سلسلہ میں ایک سرکلر تمام لجنات کو بھجوایا گیا جس میں ہدایت کی گئی کہ شوریٰ کے اس اجلاس میں تمام بجنات کو اپنے نمائندے بھیجنے چاہئیں اور جو لجنات کسی اشد مجبوری کی بناء پر نمائندگان نہ بھجواسکیں وہ انتخاب صدر کے سلسلہ میں اپنی آراء سے ضرور مطلع کریں۔مصباح فروری ۱۹۵۹ء صفحه ۳۳ ۳۴