تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 424 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 424

424 جنہوں نے اس سلسلہ میں رات اور دن جانفشانی سے کام کیا۔۱۹۵۶ء میں لجنہ اماء اللہ کراچی نے کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کی ایک انجمن تشکیل کی۔جس کی غرض طالبات میں صحیح اسلام کو پیش کرنا تھا۔۱۹۵۶ء میں اس کا افتتاح صاحبزادی امتة السلام بیگم صاحبہ نے کیا تھا۔اور مارچ ۱۹۵۷ء میں جب حضرت مصلح موعودؓ کراچی تشریف لائے تو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے اس کا نام ”ینگ و من احمدیہ ایسوسی ایشن تجویز فرمایا جسے مختصر طور پر Y۔W۔A۔A کہا جاتا تھا۔کچھ عرصہ لڑکیوں کی اس انجمن نے بہت اچھا کام کیا۔لیکن پھر یہ جاری نہ رہ سکی۔مجلس شوری کے موقع پر بجنات کا اجلاس:۔مورخہ ۳۰ مارچ ۱۹۵۶ء کو مجلس مشاورت کے موقع پر آنے والی ممبرات کا ایک اجلاس ربوہ میں منعقد ہوا جس میں ان مقامات کی ممبرات نے شرکت کی:۔چنیوٹ، کنری، لالہ موسیٰ ، سانگلہ ہل، چک نمبر ۸۸، اوکاڑہ ان ممبرات کو چندہ مسجد ہالینڈ، چندہ سکنڈے نیوین مشن کے علاوہ دیگر ضروری امور کی طرف توجہ دلائی گئی ہے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا پہلا سالانہ اجتماع :- لجنہ کی تاریخ میں یہ سال اس لحاظ سے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ اس دفعہ پہلی مرتبہ ماہ اکتوبر میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔اس موقعہ پر پہلی بار مجلس شوری لجنہ اماءاللہ بھی اجتماع ہی کے ایام میں منعقد ہوئی۔جلسہ سالانہ ۱۹۵۵ء کے موقع پر لجنات کی شوریٰ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جلسہ سالانہ کے دنوں میں شوری کے لئے وقت بہت کم ہوتا ہے اس لئے شوریٰ بھی لجنہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر منعقد ہوا کرے اور لجنہ اماء اللہ کا سالانہ اجتماع ہر سال خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے دنوں میں ہی منعقد کیا جائے تاکہ بہنوں کو آنے میں سہولت رہے۔اس فیصلہ کی تعمیل میں پہلی مرتبہ مورخہ رجسٹر رپورٹ کارگذاری لجنہ مرکزیہ