تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 386 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 386

386 منٹگمری (ساہیوال):۔۲۹ جولائی کو مسجد احمدیہ میں لجنہ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی تہوا۔بہت سی غیر احمدی خواتین شامل ہوئیں۔مراڑہ ضلع سیالکوٹ :۔احمدی مستورات سو فیصدی حاضر تھیں۔۷۰ کے قریب غیر احمدی خواتین بھی شامل تھیں۔سیالکوٹ:۔زیر صدارت صدر صاحبه لجنہ اماءاللہ سیالکوٹ مسجد احمد یہ میں جلسہ منعقد ہوا۔وارنگل دگن ( ہندوستان ) :۔۱۴ جون کو زیر صدارت بیگم صاحبہ حضرت سیٹھ عبداللہ دین صاحب جلسہ سیرت النبی منعقد ہوا۔ڈھاکہ:۔ڈھا کہ میں لجنہ اماءاللہ کے زیر اہتمام ایک جلسہ زیر صدارت بیگم صاحبہ خلیفہ محمد اسد اللہ صاحب منعقد ہوا۔اس میں ۷۰ کے قریب غیر احمدی خواتین شامل ہوئیں۔احمدی مستورات کی تعداد تھیں تھی۔لاؤڈ سپیکر اور چائے کا انتظام تھا ہے ان کے علاوہ بجنہ اماءاللہ ڈیرہ غازی خان سے لجنہ اماءاللہ حیدرآباد کے کوئٹہ اور پشاور ۵ نے بھی سیرت النبی کے جلسے منعقد کئے۔یوم مصلح موعود: ۲۰ فروری کو حسب معمول بجنات نے بھی پیشگوئی مصلح موعود کے جلسے منعقد کئے چنانچہ ربوہ له مصباح اگست ۱۹۵۵ء صفحه ۱۶ ۲ مصباح نومبر ۱۹۵۵ء صفحه ۴۰ الفضل ۱۸ نومبر ۱۹۵۵ء صفحیم ۴ مصباح اگست ۱۹۵۵ء صفحه ۱۶ ۵ مصباح جولائی ۱۹۵۵ء صفحه ۳۸