تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 347
347 ہے جو دوسرے مسلمانوں کا ہے۔اگر یہ غلط فہمیاں دور نہ ہوئیں تو ہماری مشکلات میں بہت اضافہ ہو جائے گا۔اس لئے اس طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔۱۹۵۳ء میں لجنہ کراچی کی طرف سے بیگم لیاقت علی صاحبہ کو ہالینڈ میں سفیر مقرر ہونے پر عصرانہ دیا گیا اور ایڈریس پیش کرتے ہوئے لجنہ اماءاللہ کے مقاصد اور کام سے آگاہ کیا گیا۔محترمہ بیگم صاحبہ نے جوابی تقریر میں لجنہ اماءاللہ سے تعارف حاصل کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔امریکہ بیرونی ممالک کی لجنات کی مساعی ڈیٹن ، شگاگو، پٹس برگ اور سینٹ لوئیس میں ہر ماہ لجنات کی دودھ میٹنگیں ہوتی رہیں۔جن کی رپورٹیں با قاعدہ مرکز میں آتی رہیں۔۱۵۵ افراد کو احمدی بہنوں نے زبانی اور بذریعہ لٹریچر تبلیغ اسلام کی جلسہ سالانہ کی نمائش کے لئے سامان تیار کر کے لجنہ نے بھجوایا ہے امریکہ کی لجنات کا ایک اہم اجتماع احمدی جماعتوں کی چھٹی سالانہ کنونشن کے موقع پر وائی ایم سی اے ہال میں زیر صدارت مسٹر زینب عثمان آف سینٹ لوئیس منعقد ہوا۔اس موقع پر لجنہ کی عہدیداروں کا انتخاب ہوا۔محترمہ امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر صدر منتخب ہوئیں۔محترمہ کاملہ حکیم صاحبہ سیکرٹری اور محترمہ علیہ علی صاحبہ سیکرٹری مال منتخب ہوئیں۔اس کنونشن کے موقع پر پہلی مرتبہ لجنہ امریکہ نے اپنی دستکاری کی اشیاء نمائش کے لئے پیش کیں۔اس کی آمد سے امریکہ کی لائبریری میں مزید اسلامی لٹریچر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔کماسی ( گھانا مغربی افریقہ ) کماسی کے مقام پر گذشتہ سال فروری ۱۹۵۲ء میں با قاعدہ انتخاب کے ذریعہ لجنہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔اسے لجنہ مرکزیہ سے منسلک کر دیا گیا تھا۔امسال ہر ماہ ایک یا دومرتبہ لجنہ کے عام اجلاس کا روزنامه المصلح کراچی ۲۷ اگست ۱۹۵۳ء الفضل ۱۳ فروری ۱۹۵۳ء ص ۵ کالم ۲