تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 8 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 8

8 کا مقابلہ ہماری تعلیم کے بھی خلاف ہے اور ہماری طاقت سے بھی باہر۔گوحق یہ ہے کہ اس وقت سکھ جتھے اور حکومت گویا ایک معجون مرکب بنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے جدا رکھنا مشکل ہے ) اور آپ کا یہ بھی فرمان ہے کہ مومن کی جان کو حتی الوسع بچاؤ کیونکہ ضائع شدہ جائیداد میں اور سامان تو پھر بھی مل جائیں گے مگر مومنوں کی ضائع شدہ جانیں جو گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ کے لگائے ہوئے پودے ہیں پھر نہیں ملیں گے تو اب مجھے بتائیں کہ میں ان ہزاروں ننگ و ناموس رکھنے والی عورتوں کے متعلق جو قادیان میں موجود ہیں، کروں تو کیا کروں۔مال کے مقابل پر بیشک قیمتی جان بچائی جاسکتی ہے اور مومن کی جان واقعی بہت بڑی چیز ہے مگر کیا میں اپنی آنکھوں کے سامنے احمدی عورتوں کے ننگ و ناموس کو خطرہ میں ڈال دوں اور سامنے سے ہاتھ نہ اٹھاؤں۔حضرت صاحب نے مجھے تسلی کا خط لکھا اور بعض ہدایتیں بھی دیں اور فرمایا کہ میں ان مشکلات کو سمجھتا ہوں مگر ادھر ہم زیادہ سے زیادہ ٹرک بھجوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ( گویا پاکستان حکومت کے پاس ٹرک محدود ہیں اور اس نے سارے مشرقی پنجاب میں سے مسلمانوں کو نکالنا ہے ) اور ادھر تم جس طرح بھی ہو ہر ٹرک میں زیادہ سے زیادہ عورتیں اور بچے لدوا کر انہیں جلد سے جلد باہر بھجوا دو۔اور جب عورتیں محفوظ ہو جائیں تو پھر باقی معاملہ جو ہماری طاقت سے باہر ہے خدا پر چھوڑ دو۔”وللبیت رب يمنعها قادیان سے عورتوں اور بچوں کے انخلاء کے جو انتظامات کئے گئے اور جیسے خونچکاں حالات میں وہ قادیان سے روانہ ہوئے تھے اور لاہور پہنچے تھے اور بہت سی احمدی عورتوں نے اس موقع پر جس بہادری اور جرات و دلیری کا مظاہرہ کیا اس کی کسی قدر تفصیل محترم جناب خواجہ غلام نبی صاحب مرحوم سابق ایڈیٹر الفضل اور مکرم رحمت اللہ خاں صاحب شاکر نے اپنے اہم اور جامع مضامین۔میں بیان فرمائی۔مکرم جناب رحمت اللہ خان صاحب شاکر نے تحریر فرمایا:۔جن لوگوں نے کھلی سڑکوں اور میدانوں میں ان مظلوموں کو ڈیرے ڈالے دھوپ اور شدید بارش میں پڑے دیکھا ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی آفت تھی مگر اس کے مقابلہ میں آپ دیکھئے احمدی احباب اور ان کے بیوی بچے کس آرام اور سہولت کے ساتھ ٹرکوں میں محفوظ پاکستان پہنچے ہیں۔صبح کو قادیان سے روانہ ہو کر شام کو پہنچ جانا اور یہاں پہنچ کر ان کی خدمت کے لئے سلسلہ کے ے تاریخ احمدیت جلدا اصفحه ۶۳ تا ۲۵