جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 73
73 کم و بیش 30 بیوت الذکر تعمیر کی گئیں۔ان میں سے متعدد بیوت الذکر اتنی عظیم الشان ہیں کہ ان کی تعمیر پر کئی لاکھ روپیہ صرف ہوا ہے۔کالج اور اسکول : بیرونی ممالک میں جماعت احمدیہ کے 57 کالج یا اسکول قائم ہوئے جو بڑی کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔اخبارات ورسائل: مختلف ملکوں اور مختلف زبانوں میں جماعت احمدیہ کے 112 اخبارات و رسائل شائع ہوئے۔قرآن کریم کے تراجم : قرآن کریم کے تراجم انگریزی، ڈچ ، جرمن، سواحیلی ، ہندی اور گورمکھی زبانوں میں شائع کئے گئے ان کے علاوہ مختلف ملکوں کی بارہ اور زبانوں میں ترجمے تیار کئے گئے۔جماعتی تربیت اور نظام : (1 دین حق کے کام کو وسیع کرنے کے ساتھ ہی ساتھ آپ کو جماعت کی تعلیم و تربیت کا بھی بہت خیال رہتا تھا۔چنانچہ اس غرض سے آپ نے :- مردوں میں اور عورتوں میں الگ الگ قرآن مجید کا درس دینا شروع کیا جو بعد میں کتابی صورت میں تفسیر کبیر کے نام سے شائع ہو گیا۔یہ تفسیر علمی اور تربیتی لحاظ سے اتنی اعلیٰ درجہ کی ہے کہ کئی غیر احمدی عالموں نے بھی اس کی تعریف کی ہے۔کئی لوگ اسے پڑھ کر ہی احمدی ہو گئے۔جماعت کی تربیت کے لحاظ سے بھی یہ تفسیر بہت ہی ضروری اور مفید ہے۔