جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 138
138 پچاس زبانوں کا مطالعہ کیا۔آپ نے زندگی بھر جماعت کی خدمات میں سخت محنت کی۔28 مئی 1993ء کو وفات پائی۔محترم محمد حسین صاحب سبز پگڑی والے : حضرت اقدس مسیح موعود کے رفقاء میں سے آخری نشانی تھے۔آپ نے 9 سال کی عمر میں بیعت کی تھی۔19 جون 1994 کو وفات پائی۔محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب: جھنگ میں 29 جنوری 1926ء کو پیدا ہوئے۔پوری دنیا میں سائنسدان کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے۔سائنس کا اعلیٰ ترین انعام نوبل پرائز 1979ء میں حاصل کرنے والے پہلے احمدی پاکستانی سائنسدان تھے۔آپ کی ڈگریوں، اعزازی ڈگریوں اور انعامات کی فہرست بہت طویل ہے جو دنیا کے کئی ممالک نے آپ کو پیش کئے۔ٹریسٹ اٹلی میں فزکس کی تعلیم سے مخصوص ایک ادارہ قائم کیا درجن بھر کتب کے علاوہ 250 سے زائد سائنسی مقالے تحریر کئے۔انتہائی سادہ اور مخلص تھے۔مالی قربانی کے عادی تھے۔آکسفورڈ انگلینڈ میں 21 نومبر 1996 ء کو وفات پائی۔محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد صاحب: 21 جنوری 1962ء کو پیدا ہوئے۔حضرت اقدس مسیح موعود کے پڑپوتے ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کے پوتے اور صاحبزادہ مرزا مجید احمد کے بیٹے تھے۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خانصاحب اور صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے نواسے تھے۔جارج میسن یونیورسٹی امریکہ سے کمپیوٹر کی اعلی تعلیم حاصل کی۔