جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 93 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 93

93 کے پہلو میں امانتاً دفن کر دیا گیا۔اولاد: حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی تھی کہ :- تیری نسل بہت ہوگی اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔“ اس الہام کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کی نسل کو واقعی بہت بڑھایا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ذریعہ تو یہ الہام خاص طور پر پورا ہوا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو 13 بیٹے اور 9 بیٹیاں عطا فرمائیں اور پھر یہ اولاد دین کی خاص خدمت کرنے والی ثابت ہوئی۔آپ کے دو صاحبزادے حضرت حافظ مرزا ناصر احمد اور حضرت مرزا طاہر احمد جماعت کے تیسرے اور چوتھے خلیفہ ہوئے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ جسے چاہے عطافرماتا ہے۔بزرگان سلسله چند متفرق امور خلافت ثانیہ کے عہد میں جو کہ 51 برس تک جاری رہا سلسلہ احمدیہ کے کئی نامی گرامی عالموں اور بزرگوں کو سلسلہ کی خاص خدمت کرنے کا موقعہ ملا۔تاریخ سلسلہ سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے ان بزرگوں کے حالات کا بھی کسی قدر علم ہونا ضروری ہے اس لئے ذیل میں چند ایک بزرگوں کا ذکر کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب سے راضی ہو۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے حضرت مسیح موعود کے صاحبزادے اور حضرت خلیفہ مسیح الثانی کے چھوٹے