جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 7
7 تتبصره روزنامه الفضل ربوه یہ کتاب سادہ اور شستہ زبان میں ہے جماعت احمدیہ کی تاریخ شروع سے لے کر آخر تک واقعات پر مشتمل ایسی ترتیب سے لکھی گئی ہے کہ نہ صرف بچوں کے لئے بلکہ بڑی عمر کے احمدیوں کے لئے بھی مفید ہو گی۔۔۔ہر گھر میں ایک نہیں بلکہ کئی کئی جلد میں موجود رہنی چاہئیں تا کہ کوئی بچہ بھی اس سے محروم نہ رہے۔(الفضل 24 جنوری 1967ء) محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب ایم اے سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج لاہور آپ کی کتاب بچوں کے لئے ہی نہیں بڑوں کے لئے بھی مفید اور برمطلب ہے کیونکہ اس میں تاریخ احمدیت خلاصہ بیان کی گئی ہے بڑی تاریخ دس جلدوں میں 1947 ء تک پہنچی ہے۔تفصیل کا ہی تقاضا ہے۔لیکن یہ خلاصہ 132 صفحات پر مشتمل 1987 ء تک کا ہے۔تاریخ احمدیت کو اختصار سے بیان کرنے کی ضرورت بار بار سامنے آتی ہے سو آپ کی اس تاریخ سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے اور آپ کی محنت کو قبول فرمائے۔آمین