جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 6
6 حضرت قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائلپوری ( سابق ناظر اشاعت لٹریچر تصنیف) جماعت کے بچوں اور بچیوں کے لئے احمدیت کی مختصر تاریخ کا مسودہ میں نے پڑھ لیا ہے۔میری رائے میں یہ کتاب جماعت کے بچوں اور بچیوں کے لئے انشاء اللہ بہت مفید ہوگی۔ہر گھرانا میں اس کتاب کا موجود ہونا بچوں کی تربیت کے پیش نظر از بس ضروری ہے۔مضمون سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے جس سے کم علم رکھنے والے بڑی عمر کے اصحاب بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔احمد یہ لٹریچر میں یہ کتاب ایک مفید اضافہ ہے۔(الفضل 19 جنوری 1967ء) حضرت مولانا ابوالعطا صاحب فاضل ایک سواٹھائیس صفحات کی یہ کتاب مکرم شیخ خورشید احمد صاحب نائب ایڈیٹر روز نامہ الفضل نے تالیف فرمائی ہے میں نے اسے لفظاً لفظاً پڑھا ہے یہ کتاب احمدی بچوں اور بچیوں کے لئے لکھی گئی ہے۔شیخ صاحب موصوف کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لحاظ سے خاص ملکہ حاصل ہے۔آپ کئی سال تک رسالہ تشحیذ الا ذہان کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں آپ نے اپنی اس تصنیف میں چھوٹے بچوں کے مناسب حال اور چھوٹے چھوٹے فقروں میں دلنشین انداز میں اختصار اسلسلہ احمدیہ کی ضروری تاریخ کو چار ابواب میں جمع کر دیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ صاحب موصوف کو جزائے خیر بخشے اور اس رسالہ کو احمدی بچوں اور بچیوں کے لئے مفید اور بابرکت بنائے۔الفضل 2 فروری 1967ء)