جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 58 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 58

58 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب (خلیفہ اسیح الثانی) کے سپر د ہوا تو اس نے غیر معمولی طور پر بہت ترقی کی۔انگریزی ترجمه قرآن مجید مسلمانوں کی طرف سے انگریزی زبان میں قرآن کریم کا کوئی قابل اعتبار ترجمه موجود نہ تھا۔حضرت خلیفہ اسی الاول کے زمانہ میں جماعت نے اس طرف توجہ کی۔چنانچہ انگریزی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر تیار کرنے کا کام صدر انجمن احمدیہ کی نگرانی میں اس کے سیکرٹری مولوی محمد علی صاحب ایم اے نے شروع کیا۔حضرت خلیفہ اول خود ترجمہ اور تفسیری نوٹ سنتے اور اصلاح فرماتے تھے لیکن افسوس ہے کہ جب خلیفہ اول کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ ثانی خلیفہ منتخب ہوئے اور مولوی محمد علی صاحب خلافت سے منکر ہو کر لاہور چلے گئے تو وہ ترجمہ بھی ساتھ لے گئے اور اپنے بدلے ہوئے عقیدوں اور خیالات کے مطابق اس میں انہوں نے تبدیلی کر لی۔چنانچہ خلافت ثانیہ کے زمانہ میں اس کام کو ازسرنو شروع کر کے مکمل کیا گیا اور نہایت اعلیٰ درجہ کا انگریزی ترجمۃ القرآن شائع کیا گیا۔تعمیر عمارات : قادیان میں احمدیوں کی آبادی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ایک نیا محلہ دار العلوم کے نام سے آباد ہوا۔اس میں کئی عمارتیں تعمیر ہوئیں مثلاً مسجد نور ، تعلیم الاسلام ہائی اسکول اور اس کے بورڈنگ کی عظیم الشان عمارتیں ، نور ہسپتال ، پھر مسجد اقصیٰ میں توسیع کی گئی۔اخبارات ورسائل کا اجراء: حضرت مولوی صاحب کے عہد میں مندرجہ ذیل نئے اخبارات و رسائل