جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 119
119 10,820,226 1999 41,308,975 2000 81,006,721 2001 20,654,000 2002 میزان 164,875,605 ماشاء اللہ خدمت خلق کی جھلکیاں: حبشہ کے قحط زدگان کی امداد کے لئے 9 نومبر 1984ء کے خطبہ جمعہ میں تحریک فرمائی۔شہدائے احمدیت کے ورثاء کیلئے سیدنا بلال فنڈ قائم کرنے کا اعلان 14/مارچ1986ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔توسیع مکان بھارت فنڈ: ہندوستان کی جماعتوں کی مالی ضروریات پوری کرنے کی 28 / مارچ1986ء کو تحریک فرمائی۔17 اکتوبر 1986 ء کوال سلواڈور کے متاثرین زلزلہ کے لئے مالی امداد کی تحریک فرمائی۔افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک کیلئے مالی امداد کی تحریک 18 جنوری 1991ء کو خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمائی۔لائبیریا سے ہجرت کر کے غانا نائجیر یا اور سیرالیون جانے والوں کے لئے امداد کا اعلان 26 اپریل 1991ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔HUMANITY FIRST کے نام سے ایک تنظیم قائم فرمائی جس کے اغراض و مقاصد 28 /اگست 1992 ء کے خطبہ میں بیان فرمائے۔حضور نے فرمایا: -